Islam Times:
2026-07-24@01:07:03 GMT

اسرائیل میں امریکی سفیر کا بیان ناقابل قبول ہے، او آئی سی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

اسرائیل میں امریکی سفیر کا بیان ناقابل قبول ہے، او آئی سی

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہوسکتا ہے۔ ہکابی کے بیان پر سعودی عرب کیجانب سے مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ سعودی عرب نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت مانگ لی۔ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہوسکتا ہے۔ ہکابی کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی سفیر

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل