ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پالی کیلے: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے سری لنکا کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں میزبان سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے کیا، تاہم ٹیم کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا۔ 16 کے مجموعی اسکور پر جوز بٹلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ جیکب بیتھل 3، ٹوم بینٹن 6، کپتان ہیری بروک 14 اور سام کرن 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر میں بھی ٹیم کو بڑی شراکت نہ مل سکی۔
اوپنر فل سالٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔ ان کے علاوہ ول جیکس نے 21 اور اوورٹن نے 10 رنز اسکور کیے، جبکہ لیام ڈاسن 6 رنز بنا سکے۔ سری لنکن بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بڑے اسکور سے روک دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔