ترجمان نے کہا کہ جی بی کے عوام کی حب الوطنی کسی ثبوت کی محتاج نہیں۔ یہ خطہ ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا مضبوط محافظ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نگر اور ہنزہ کے باشعور اور محبِ وطن عوام نے ہمیشہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان علاقوں کے نوجوانوں نے پاک فوج میں صفِ اول میں رہ کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا اور بے مثال قربانیاں دیں اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دو آزاد ریاستوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، اور آج چند خود ساختہ سیاسی عناصر ان کی وفاداری پر سوال اٹھا کر اپنے محدود سیاسی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں۔ “اینٹی اسٹیٹ” اور “ریاست مخالف” جیسے الزامات لگانے والے دراصل اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ حیدر پانے والے سپوت لالک جان کا تعلق بھی اسی سرزمین سے تھا، جنہوں نے سرحدوں کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور وفاداری کی لازوال مثال قائم کی۔ آج ان کی حب الوطنی پر شک کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ان عظیم قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جی بی کے عوام کی حب الوطنی کسی ثبوت کی محتاج نہیں۔ یہ خطہ ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا مضبوط محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی ہر قسم کی منفی پروپیگنڈا مہم کو مسترد کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی حب الوطنی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن