پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم غیر رسمی اجلاس ہفتے کی شب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال۔ وفاق اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں، پیپلز پارٹی کے صوبے کی سطح پر مختلف جماعتوں سے تعلقات، حالیہ واقعات سمیت تمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ مسائل کو بات چیت سے طے کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ رمضان میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ قابل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو بلاول ہاوس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ وفاق ملک میں قیام امن کے لیے ہر ممکن مذید اقدام کرے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ پیپلز پارٹی صدر مملکت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ