دنیا کا انوکھا اے سی جنگل سیاحوں کی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شدید گرمی کے باوجود بیرونی سرگرمیوں کو ممکن بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں ایک مصنوعی مگر مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ جنگل سیاحوں اور شہریوں کے لیے کشش کا مرکز بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ کے ساحلی علاقے میں تعمیر کیے گئے انسانی ساختہ جزیرے گیون آئی لینڈ میں قائم اس جدید منصوبے کو کرسٹل واک کا نام دیا گیا ہے جو تقریباً 450 میٹر طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس مقام کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مصنوعی درختوں جیسے ڈھانچے تیار کیے گئے ہیں جن کی شاخوں پر تقریباً 10 ٹن کرسٹلز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کرسٹل سورج کی تیز روشنی کو روک کر سایہ فراہم کرتے ہیں جبکہ ان کے نیچے ٹھنڈی ہوا کو برقرار رکھنے والا جدید نظام نصب ہے۔
حکام کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث اس مقام کا درجہ حرارت سال بھر تقریباً 20 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رکھا جاتا ہے، چاہے باہر درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز ہی کیوں نہ کر جائے۔ یہ پورا نظام سولر پینلز سے چلتا ہے، جس سے اسے ماحول دوست منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ کھلے آسمان تلے ٹھنڈے ماحول میں چہل قدمی کا تجربہ حیران کن ہے اور یہ منصوبہ روایتی تفریحی مقامات سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اس اے سی جنگل کے علاوہ گیون آئی لینڈ میں خریداری، تفریح اور آرام کے متعدد جدید مقامات بھی موجود ہیں، جس کے باعث یہ جزیرہ تیزی سے قطر کے نمایاں سیاحتی مراکز میں شمار ہونے لگا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.