Jasarat News:
2026-07-23@23:38:13 GMT

یمن : حوثیوں کا سینٹرل سیکورٹی کمانڈر ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

یمن : حوثیوں کا سینٹرل سیکورٹی کمانڈر ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبے المحویت کے ضلع الرجم کے علاقے بنی الجلبی میں مقامی باشندوں اور حوثی گروپ کے درمیان شروع ہونے والے مسلح تصادم میں حوثیوں کا سینٹرل سیکورٹی کمانڈر مجلی عسیر فخر الدین ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فخر الدین بیت الجبلی گاؤں میں ایک قبائلی مسلح شخص کی گولی لگنے سے قتل ہوا۔ یہ واقعہ اس سکیورٹی مہم کے بعد پیش آیا جس میں مقامی لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے گئے تھے۔ فائرنگ کے بع مسلح شخص واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ حوثی ملیشیا نے گاؤں کا محاصرہ کرنے کے لیے صنعا سے ضلع الرجم کی طرف سکیورٹی کمک روانہ کر دی ۔ دوسری جانب یمنی حکومت سے وابستہ صوبہ المحویت کی مقامی اتھارٹی نے ان کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور ضلع الرجم کے حالات کو نہتے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم اور خلاف ورزیاں قرار دیا ۔ مقامی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے آبادی کو خوف زدہ کرنے اور پرامن دیہات پر دھاوا بولنے کے لیے ہلکے، درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ اقدامات بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے اور شہریوں کے قتل و اغوا کا سبب بنے ہیں،جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ۔ بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی قوتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کریں۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک