اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک، 1447 ہجری کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
رمضان المبارک 1447 ھ کے مقدس مہینے کے دوران بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے:
پیر تا جمعرات :صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بلا وقفہ جبکہ جمعے کو دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔
تاہم مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ عوام سے لین دین کے لیے مندرجہ ذیل کاروباری (بینکاری) اوقات پر عمل کیا جائے:
پیر تا جمعرات: صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعے کو عوام سے لین دین کے لیے کاروباری (بینکاری) اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہوجائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رمضان المبارک بجے تک
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔