2025-12-14@21:38:45 GMT
تلاش کی گنتی: 710
«کارروائی کرتے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری گاڑیوں کے ڈیوٹی کے بعد استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے کی۔ وکیل درخواست گزار ملک سلمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے درخواست سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف کی ہے،...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے رہنماؤں بشمول زبیر طفیل، خالد تواب، محمد حنیف گوہر، سید مظہر علی ناصر، اور دیگر نے کسٹم کے دو عہدیداروں سمیت وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمان کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔ لاقانونیت کا یہ گھناؤنا عمل خطے میں امن، معاشی استحکام اور قانون کی حکمرانی پر براہ راست حملہ ہے۔یو بی جی کے رہنماؤں نے حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں سے مغوی کی محفوظ اور جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات کاروباری برادری کے اعتماد کو بری طرح متزلزل کرتے ہیں جس سے مجموعی کاروباری ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاری...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پر مبنی نیوز کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بات کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی...
’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ کبریٰ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔ View this post on...
شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا، جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایتوزیرِ...
ترک صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی...
کوئٹہ: بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔ دہشت گردی کے منصوبے کی بروقت خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واسا حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو11ماہ کی تنخواہ اور پنشنز کی عدم ادا ئیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں اولڈ کیمپس ایس ایس پی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں واسا ملازمین،پنشنرز اور فوتی ملازمین کے لواحقین نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کے شرکا بینر اٹھائے ہوئے واسا انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکا نے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مہران ورکرز یونین کے صدر آفتاب لاڑک،جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی،بلاول ملاح،ارشاد علی،میر محمد ملاح اور ولیم نذیر نے کہا کہ گیارہ ماہ کی تنخواہ اور پنشنز سے محروم ملازمین...
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی کامیابی کے بعد لیگ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے میچوں کے معیار پر خوشی ظاہر کی ہے گرینڈ فائنل ورلڈ کلاس مقابلوں کا منہ بولتا ثبوت تھا کیونکہ دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے دیئے 190 رنز کے ہدف کو صرف 4 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سیزن 3 کی کامیابی کا خلاصہ جوش و خروش، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ میچوں کا اختتام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیزن کرکٹ کے معیار میں ایک بڑا قدم رہا ہے جس کا اظہار اسکور سے ہوتا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی...
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں ہوئی اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد کمی کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، مہنگائی میں کمی آرہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت...
تہران میں ایرانی عوام نے تجدید عہد کیا کہ میں ہم اللہ اکبر کے نعرے کیساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ الہٰی تعلیمات، تزویراتی حقائق، پر زور مقاومتی عمل اور پورے ارادے کیساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے مطیع اور وفادار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ریلی منعقد ہوئی، ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے، ایرانی صدر اور حماس کے رہنما خلیل الحیہ سمیت شخصیات نے شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر قرارداد منظور کی گئی۔ بسم الله الرحمن الرحیم اور سورہ انبیا کی آیت 105 ولقد کتبنا فی الزبورِ مِن بَعْدِ الذکر أن الأرْض یَرِثُهَا عِبَادِی...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا 2024 ء کا الیکشن ہیرا پھیری ، جبرودھاندلی کی بدتر ین مثال تھا اور ملک کی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن تھا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی نے 2024 ء میں الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی پروگرام سے کوثر مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی اور عوامی رائے کی توہین کی گئی فارم 47 کے تحت قائم ہونے والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
٭قوی گمان ہے کہ فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ، ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، ہم صوابی جائیں گے ہر یوسی میں احتجاج کرینگے ،سلمان اکرم ٭مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ،میڈیاسے گفتگو (جرأت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکرا ؤکا کوئی ارادہ نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں...
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو ریکارڈ 4 ماہ کی مدت میں مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے کہا کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ڈھائی ہزار مزدوروں کو لندن کی سیر کروائیں۔ یہ بھی پڑھیں: اس وقت کا انتظار کریں گے جب بھارت کو شکست دیں گے، وزیر اعظم کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب جمعے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں محسن نقوی ان کو لندن لے جاتے ہیں لہٰذا وہ اسٹیڈیم کی تعمیر وقت سے پہلے مکمل کرلینے والی محنت کشوں کی ٹیم کو...
اسلام آباد: معروف اداکار امیر گیلانی اور اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جوڑے نے 5 فروری کو انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ کافی عرصے سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، اور ان کی شادی کی خبریں پہلے ہی منظرعام پر آ چکی تھیں۔ ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئیں، جن میں قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف گلوکار فرحان سعید نے گانا گایا جبکہ اداکارہ عروہ حسین نے بھی...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا. ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں. امید ہے فضل الرحمان عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے. عدلیہ پر حملے کی مخالفت کریں گے، جو ساتھ دے سکتا ہے دے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیسز کی صورت میں ہم پر تلوار لٹکائی ہوئی ہے. کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا گمان یہی...
ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی، جن کی شناخت عثمان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ مسافر یورپ جانے کے لیے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ پی ٹی...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
حکومت کا لاہور میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار،کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے،کچھ بھی کرلیں عوام باہر نکلیں گے،پی ٹی آئی
اسلام آباد / پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے ‘ حکمراں کچھ بھی کر لیں عوام باہرنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں،...
چین کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون...
کرک(نیوز ڈیسک)بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔وفاقی وزیرداخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظلوم کشمیری عوام سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے) بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی...
بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات اس کی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں،کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینگے،آرمی چیف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، شرکا نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بیان کے مطابق فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی...
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا ماحول آپکی ادویات کی تاثیر پر اثرانداز ہوتا ہے کہ وہ کتنی اچھی طرح سے کام کرسکیں۔ ماہرین کے مطابق یہاں تک کہ ہوا جس میں آپ سانس لے رہے ہیں، یہ بھی اس بات پر اثر انداز ہو سکتی ہے کہ کوئی دوا آپ کے لیے کتنی مؤثر ہو سکتی ہے۔ آپ کے جینز آپ کے قد، بالوں اور آنکھوں کے رنگ اور جلد کے رنگ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن وہ پوری کہانی بیان نہیں کرتے۔ آپ کا ماحول، آب و ہوا بھی آپ کی شخصیت، آپ کی پسند اور ناپسند اور آپ کی صحت کی تشکیل میں ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔ درحقیقت، آپ...
ماسکو (اے پی پی)روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
امارات ایئرلائن نے 1985 کو اپنی پہلی پرواز کے بعد سے ترقی کی وہ منازل طے کی ہے جو کسی اور فضائی کمپنی کے حصے میں نہیں آسکی اور اس کامیابی کا تعلق کراچی اور پی آئی اے سے بھی بنتا ہے۔ اس داستان کا عروج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے 25 اکتوبر سنہ 1985 کو ایک پرواز کے کراچی کے لیے سفر سے ہوتا ہے۔ اس پرواز کے لیے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا ایک ایئربس اے تھری ہنڈرڈ طیارہ اور عملہ استعمال کیا گیا تھا۔ یہ تاریخی پرواز متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز تھی وہ بعد میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنی بن کر ابھری۔ ایمریٹس کی اس پرواز کی منزل کراچی تھی اور اسی مناسبت...
میرپورماتھیلو ( جسارت نیوز)گھوٹکی پولیس نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ، گھوٹکی پولیس بھاری نفری کے ساتھ گھوٹکی کے کچے رونتی مے شر گینگ و دیگر ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے خلاف آج دوسرے روز بھی آپریشن میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا رونتی کچے میں شر گینگ کے اغوا کاروں کے خلاف مغویوں کی بازیابی کیلیے شر گینگ و دیگر اغوا کاروں/ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز،پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری،جبکہ پولیس نے کامیابی کے ساتھ اغوا کاروں کے ٹھکانوں پر رسائی حاصل کر کے ان کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے رونتی کچہ کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،آپریشن میں...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے سندھ کے صدر فیصل ندیم کی خصوصی ہدایت پر سانحہ سانگھڑ کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے بے گناہ افراد کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد کی قیادت ڈویژنل صدر شہید بینظیر آباد حافظ رضا اللہ کر رہے تھے، جبکہ ضلع سانگھڑ کے صدر راشد شیخ، جنرل سیکرٹری حسن محمود اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے سانحہ سانگھڑ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 3 بے گناہ افراد کے قتل کو بہیمانہ اور افسوسناک قرار دیا۔ وفد کے سربراہ حافظ رضاء اللہ نے اس موقع پر مقتولین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد پر حملہ اور...
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلواڑ میں فرق ہوتا ہے ۔ نوجوان پڑھیں اور کھیلیں لیکن ملک سے کھلواڑ کی دعوت دینے والوں کے ہاتھوں میں کبھی کھلونا نہ بنیں ۔ کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب کے ابھرتے ہوے ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایو نٹ ہے ۔ انہوں نے اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہایا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے بعد کھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت...
صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پر ایک مصنوعی اکثریت گزشتہ 15 سال سے حکمرانی کر رہی ہے جس نے ظلم و جبر، بھتا خوری کا سامراج قائم کیا ہے۔ جمعرات کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے تاجروں اور صنعتکاروں کو دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعت کار، تاجر، کاروباری حضرات سب سے زیادہ ٹکیس ادا کرتے ہیں، وفاق اور صوبے کے...
وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا...
راولپنڈی (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ حکومت پہلے جواب شیئر کریں تو غور کرتے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات...
کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد،...
لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو نہ صرف پریشان بلکہ ہراساں کرتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ...
لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرائوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں، عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہر بھر کے کسی بھی سنگل پر خواجہ سرا، مرد خواتین یا بچے بھکاری موجود نہ ہوں۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو ناصرف پریشان بلکہ حراساں بھی کرتے ہیں۔ ان تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور حراساں کرتے ہیں۔...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کر دیے۔عدالتِ عالیہ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سراء اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کراچی: تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں کا اپنی گُرو کیخلاف احتجاجکراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔ عدالتِ عالیہ نے یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سراء، مرد، خواتین اور بچے ناصرف شہریوں...
سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سے ٹریفک سیگنلز پر خواجہ سرا اور بھکاری نہ ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنےکے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے:نابالغ بھکاری بچوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہر کے کسی پر بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے بتائیں گے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرےدروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں...
علی امین کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو رہے: عمر ایوب وزیراعلیٰ کے کہنے پر نیا صدر مقرر کیا: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے کراچی میں یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پرفارمینس پریشر سے نمٹنے کے عملی طریقے، خود اعتمادی اور بہتر مستقبل کی تشکیل کیلیے رہنمائی فراہم کی گئی۔ کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام کے تحت پانچویں سیریز کے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع "پرفارمینس پریشر سے کیسے نمٹا جائے" تھا۔ مقررین نے نوجوانوں کو اپنے وسیع تجربے سے مشورے دیے، پینل ڈسکشن کا مقصد نوجوانوں کو کام کے دوران درپیش مسائل سے نمٹنے کیلیے رہنمائی فراہم کرنا تھا، نوجوانوں کو معاشی اور سماجی شعبوں میں خود...
غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمت پر جنوبی علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام کی اپنے علاقوں کیجانب نقل و حرکت نے غاصب اسرائیلیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے مقابل ملکی عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی عوام نے غاصب دشمن کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا، حزب اللہ لبنان نے ملکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ...
رمضان شوگر ملز ریفرنس:درخواست گزار کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی. درخواست گزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں.
رمضان شوگر ملز ریفرنس:درخواستگزار کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران درخواستگزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی...
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔(جاری ہے) راول ککر ہیڈ مرالہ روڈ پر امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شعبہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم نے اپنی زندگی میں تعلیمات نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم امام عالی مقام کی زندگی پر عمل کر کے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا خاتمہ ہو اور تمام...
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ترجمان پی آئی اے...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...
بختیار آباد میں سیاسی رہنماء سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ مغوی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ بات انہوں نے وزیرانی ہاؤس بختیار آباد ڈومکی میں پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی...
پشاور:خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت پر پھٹ پڑے، گنڈاپور کو نااہل اور ان کی حکومت پر صوبے کے حالات تباہ کرنے کے الزامات لگا دیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفرا اسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بے روزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی...
تحریک لبیک سدھنوتی کے امیرکی سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز پلندری:تحریک لبیک ضلع سدھنوتی کے امیر پرویزانقلابی نے سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کسی کے گھرکو جلادینا انتہائی اوچھی حرکت ہے ۔اس عمل پر ایف آئی آرنہ کاٹنا قابل مذمت ہے۔بازارمیں نوجوان پر تشدد کا تو آئی جی آزادکشمیر نوٹس لے کرکیس خصوصی طورپر مظفرآبادمنتقل کر لیتے ہیں لیکن ایک شخص جس کی زندگی بھرکی جمع پونجی کو پل بھرمیں نذرآتش کردیا جاتاہے اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا ۔پرویزانقلابی نے کہا کہ اگرہمارے ریاستی ادارے یہی چاہتے ہیں کہ ہربات...
اسلام آباد(آن لائن)مجلس وحدت مسلمین کے صدرعلامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے عوام کے ساتھ ملکر بنایا تھا،پہلے پاکستان ٹوٹا تھا،اب باقی پاکستان بھی تباہی کا شکار ہے،عوام موجودہ سسٹم پر بالکل اعتبار نہیں کرتے‘بانی پی ٹی آئی کی آزادی اور آئین کی بالادستی کیلیے جنگ جاری رکھیں گے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان میں سیاسی سسٹم آئین اور قانون کے مطابق وجود میں آئے،عوام کے منتخب شدہ حکومت سسٹم میں آنی چاہیے ،علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہم سب جو یہاں موجود ہیں ایک ہی سوچ سے جڑے لوگ ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر کو بڑا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب کبھی کسی پروگرام میں جاتے ہیں تو معصوم بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ساتھی فنکاروں ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا۔ دورانِ انٹرویو دانش نواز اور یاسر نواز نے فضیلہ قاضی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر و سینئر اداکار قیصر خان نے آپ کو شو میں مدعو کرنے سے قبل بہت ڈرا دیا تھا، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ شاید کوئی اسکول ٹیچر آ رہی ہیں۔ شو کے میزبانوں کی بات پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہیں قیصر نے ڈرایا نہیں...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آکر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینگے،جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں،عمران خان
اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے ‘ جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں190ملین پاؤنڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں...
کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس پالیسی اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے مسلسل نگرانی اوربھرپور مدد سے سال 2024ء میں ایس بی سی اے نے ریکارڈیڈ تعداد میں ایکشن لئے اور بعض منہدم کردہ تعمیرات کی دوبارہ تعمیر پر دوبارہ انہدامی کارروائی بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیوں کانوٹس ہے،شفاف انہدامی عمل ودیگر کارروائی کاعمل ہرصورت جاری رکھاجائے گا،ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی...
امریکی عوام صدر ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل ، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس اور گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پوری دنیا کے لوگوں کی افسردگی اور شیمپین کی فروخت میں کیا تعلق ہے؟ ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی نوجوان ہاتھ میں موبائل پکڑے ویرات کوہلی کے پاس آتا ہے تاکہ ان کے ساتھ تصویر لی جا سکے لیکن ویرات اسے انکار کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیا اس لیے اپنے رول ماڈل یا آئیڈیل کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔ Virat Kohli denied a selfie to a army man ???? Chose...
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے غزہ اور مصر کے سرحدی علاقوں رفح اور العریش کا دورہ کر کے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔مصر میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ایلینا پانووا بھی اس وفد میں شامل تھیں جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے پائیدار ارتباط اور مدد کے عزم کو لے کر مصر کی حکومت، مصری ہلال احمر اور شمالی سینائی کے گورنر کے ساتھ ضروری بات چیت جاری ہے۔وفد کا یہ دورہ...
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔ فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے بانی نے کہا القادر یونیورسٹی نواز خاندان کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے، فیصل چودھری مذاکرات ناکامی...
ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) پُرتگال وہ پہلا یورپی مُلک تھا، جس نے گِنی بساؤ، موزمبیق اور افریقہ کے دوسرے ملکوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنی کالونی بنایا۔ پھرافریقہ سے کچھ افراد کو غلام بنا کر پرتگال لایا گیا۔ ان غلاموں کی محنت و مشقت کو دیکھ کر لاطینی امریکہ میں ہسپانیوں نے افریقی غلاموں کو لا کر ان سے سونے چاندی کی کانوں میں کام کروایا۔ اس وقت امریکہ میں جہاں برطانوی شہریوں نے مقامی لوگوں سے زمینیں چھین کر اپنے بڑے بڑے پلانٹیشن بنائے ہوئے تھے اور انہیں کام کے لیے مزدُوروں کی ضرورت تھی۔ تو وہاں بھی افریقہ سے لوگوں کو لا کر کام کروایا گیا۔ کیریبیئن جزائر میں بھی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ عرب سر زمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء کا فیصلہ جلد کیا جانا چاہیئے تاکہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور اس میں فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خطے میں جاری تشدد اور خوں ریزی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور غزہ کے عوام کے لئے راحت کا سبب...
کراچی(نیوز ڈیسک)اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے لوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے لگی ہیں، مقامی اور غیر ملکی افراد ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی لوگوں کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی اسکیننگ کرکے بھی وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں؟ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایس ایس پی آئی ایس یو شعیب میمن سے ناظرین کو اے ٹی ایمز میں ہونے والی اس قسم کی وارداتوں سے بچنے کیلیے ہدایات اور مشورے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اے ٹی ایمز کے اندر وارداتیں کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ 40 سے 50 اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے، یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات پر بیرسٹر گوہر کو پیغام دیا ہے کہ بیک وقت مختلف دروازوں سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات اور اس میں ہونے والے مکالموں کی تفصیلات کا علم ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا...
اسلام آباد (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پر ردعمل میں کہا اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن...
اسلام آباد (صبا ح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا...
اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...