2025-11-10@00:42:04 GMT
تلاش کی گنتی: 69212
«اور کاؤنٹر»:
(نئی خبر)
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویش ناک صورتحال اختیار کرگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جابحق ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں...
اسلامی یکجہتی کھیل 2025: پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار سیمی فائنل میں، عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی باصلاحیت باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔ فاطمہ زہرہ نے اپنے حریفوں کے خلاف مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں فتح حاصل کی۔ ان کی کامیابی نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا ’میری پوری کوشش ہے کہ میں فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کروں۔‘ دوسری جانب، پاکستانی ایتھلیٹ عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work...
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔
اگر آپ کبھی سونے سے مزین آئی فون خریدنے کا خواب دیکھتے رہے ہیں تو اب موقع حاضر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ریٹیلرز نے 11.11 سیل (سنگلز ڈے) کے موقع پر زبردست پروموشنز کا اعلان کیا ہے جن میں سب سے نمایاں ایروس گروپ (Eros Group) کی پیشکش ہے: 24 قیراط سونے سے مزین آئی فون صرف 11,111 درہم میں۔ یہ آفر اپنی علامتی قیمت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ عام دنوں میں اس فون کی قیمت 12,999 درہم ہوتی ہے۔ ایروس گروپ کے سی ای او رجت آستھانا کے مطابق، ’یہ اصل آئی فون ہے جسے مقامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے پلیٹ کیا ہے۔ یونٹس TRA سے منظور شدہ ہیں اور اصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی مک مکا کر کے آئینی سودے بازی چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر لین دین کی سیاست کر رہی ہے اور بظاہر اصولوں کے بجائے مفاہمت کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی سیاست کا اصل امتحان ہے۔ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت...
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر رکھا ہے۔
—فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ان کی کمپنی ٹیسلا نے بطور چیف ایگزیکٹو کام جاری رکھنے کے لیے ایک غیر معمولی معاوضے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ہزار ارب یا ایک ٹریلین ڈالر کے معاوضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اگر وہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ کے امیر ترین شخص بن جائیں گے۔یہ منصوبہ اگرچہ کئی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کر چکا تھا، لیکن شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے مسک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی شہر آسٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں 75 فیصد سرمایہ کاروں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں...
غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق واشنگٹن میں وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ عشائیے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تعیناتی بہت جلد ہونے والی ہے، اور غزہ میں حالات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں زیادہ مسائل پیش نہیں آئےاور اگر فلسطین کی عسکری تنظیم کے ساتھ کوئی نئی مشکل پیدا ہوئی تو کئی ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ساتھ ہی امریکی صدر نےفلسطین...
ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں آپریشن کے دوران 6ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں چھ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں...
فرانس کے ایک گھر کے مالک کو اپنے باغیچے میں قریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا ملا ہے، جب وہ وہاں تیرنے کا تالاب (سوئمنگ پول) بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا۔ یہ غیر متوقع دریافت نیوویل سور ساؤن (Neuville-sur-Saône) نامی قصبے میں ہوئی، جو لیون (Lyon) کے شمال میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مالک کو 5 سونے کی اینٹیں (Gold Bars) اور کئی سکے زمین کے اندر دفن ملے۔ گھر کے مالک نے فوراً مقامی حکام کو اطلاع دی۔ ماہرین: سونا قانونی اور تاریخی حیثیت سے غیر متعلق تحقیقات کے بعد ثقافتی امور کے دفتر (DRAC) نے تصدیق کی کہ یہ سونا کسی تاریخی یا آثارِ قدیمہ کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پولیس نے...
بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر کی جانب سے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، مگر کراچی کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے واضح سائن بورڈ نصب ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر...
کراچی: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر...
تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر...
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے...
مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ So happy and grateful to share that my dream is finally becoming a reality, Alhamdulillah!This...
حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک نئی آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 ججز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قدم ملک کے عدالتی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کا حصہ ہے اور اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کا تصور میثاقِ جمہوریت میں بھی موجود تھا جس پر 2006 میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دستخط کیے تھے، اور اب اسی تجویز کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق آئینی عدالت کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال ہوگی جبکہ سپریم کورٹ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔ توقع...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آج منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی ارکان سے ترمیم پر مؤقف طے کرنے کے حوالے سے رائے لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے حالیہ ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی...
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کو فوری طور پر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایچ آر ڈی ) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے دفترِ ترقی انسانی وسائل کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر نمبر 835 جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان میں شامل نمایاں افسران سردار خان زمری ، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن / جنرل اسلام...
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں...
بالی وُوڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سُلاکشنا پنڈت جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بھائی اور مشہور موسیقار لالت پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لالت پنڈت کے مطابق، سُلاکشنا کو جمعرات کی شام سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شام تقریباً 7 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ہم انہیں ناناوتی اسپتال لے جا رہے تھے، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسیں۔ سُلاکشنا پنڈت کا فنی سفر سُلاکشنا پنڈت نے 1975 میں فلم ’الجھن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work by...
احسن عباسی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 5 پروازیں منسوخ اور 2تاخیرکاشکارہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے جدہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائی 638اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئرکی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے لاہورجانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 اورکراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں 11.9 فیصد اضافہ اور 3.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی حصے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 160,112.71 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 1,015.93 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +987.52 points (+0.62%) at midday trading. Index is at 160,084.31 and volume so far is 114.95 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/Kpz2m7BOBa — Investify Pakistan (@investifypk) November 7, 2025 مارکیٹ...
بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر...
ڈائریکٹر وسطی سید ضیاء اوربلڈنگ مافیا کاگٹھ جوڑ، اضافی تعمیرات سے راستے تنگ بلاک ایل پلاٹ A518, A552پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات، حکام خاموش ڈائریکٹر وسطی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء اور مافیا گٹھ جوڑ کے باعث نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقشہ سازی کے برخلاف ہونے والی تعمیرات نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو خطرے میں بھی ڈال دیا ہے ۔بلاک ایل پلاٹ نمبر A518, A552, پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر پلاٹوں نے اضافی جگہ گھیر کر گلیوں کی چوڑائی...
گرفتار ملزمان میں محمد ایوب،محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی، گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاون، احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایوب، محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو...
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا...
اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر ناصر بٹ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے ایوان کا ماحول متاثر ہوا۔ ایوان بالا کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی بطور پریزائیڈنگ افسر صدارت میں شروع ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ چائلڈ پروٹیکشن کے معاملے پر سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں اور آئندہ نسلوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ 2021 میں قائم کیا گیا اور اس کے بعد تمام اعداد و شمار کا تفصیلی...
پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ نے تاریخ رقم کردی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں ملک کے ممتاز وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپ اُن باصلاحیت طالبعلم کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کا پہلا کرکٹ کلب جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں 22 سالہ آل راؤنڈر نیما شیخ نے اس اعزاز کو اپنے لیے ’بہت بڑا اعزاز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہوں، مرد یا خاتون،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت اور گمراہ کن رپورٹس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرسٹ پوسٹ نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے تحت اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر مانگے۔ اسی طرح نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ پاکستان، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی...
ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اداروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور استعمال کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔...
اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے...
پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کرائی، جس میں ترمیم کو ادارہ جاتی استحکام، شفافیت اور وفاقی توازن کو مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے، کیونکہ یہ ترمیم ملکی اداروں کے درمیان استحکام، شفافیت اور توازن کی ضامن ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عوامی نمائندگی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور کوئی بھی فریق یا ادارہ نظامِ حکومت پر...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جماعتِ اسلامی ایک منصفانہ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وہ سلہٹ میں امان اللہ کنونشن ہال میں جماعتِ اسلامی سلہٹ میٹروپولیٹن کے زیرِ اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ سب کے ساتھ چلیں گی مگر جماعتِ اسلامی کے ساتھ نہیں۔ ’۔۔۔لیکن ہم کہتے ہیں اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کی تعمیر کریں گے، ان کو...
خطے میں ایک خطرناک اور مبینہ سازش آشکار ہوئی ہے جس میں بعض حلقے اسرائیل، بھارت اور افغان طالبان کی باغی قیادت (TTA) کو ایک محوری کردار میں جوڑنے کی بات کررہے ہیں، اور یہ الزام تب زور پکڑا جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ طے پایا جس نے پاکستان کو «محافظِ حرمینِ شریفین» کا مرتبہ دیا۔ اس منظرنامے کے حامی سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا 17 ستمبر کو طے پانے والا معاہدہ محض اتفاقی تبدیلیاں لا رہا تھا، یا اس نے اُن قوتوں کو متحرک کر دیا جو اس اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ اُن کے مطابق مندرجہ ذیل خام نکات قابلِ غور ہیں: مبینہ سفارتی رابطے اور اس کے بعد پیش آنے...
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں...
آئین میں مجوزہ 27ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ جمعہ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کی صبح پونے 10 بجے طلب کیا تھا جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جانی تھی تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ری شیڈول کرنے سے متعلق کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے 27ویں ترمیم پر تحفظات کے سبب کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔واضح...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی...
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کریں گے۔پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کو رکھا گیا ہے۔مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر...
اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 30ویں کانفرنس (COP30) میں قریباً 200 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں عالمی رہنما، سائنس دان، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs)، مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی سالانہ عالمی بیٹھک ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر پیشرفت ہے۔ کانفرنس کا انعقاد برازیل کے شہر بیلم (Belém) میں کیا جا رہا ہے، جو ایمیزون کے جنگلات کے قریب واقع ہے۔ یہ اجلاس 6 سے 21 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں 7 نومبر کو عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس ’بیلم کلائمیٹ سمٹ‘ منعقد ہوگی، جبکہ 10 سے 21 نومبر تک رسمی مذاکرات ہوں...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ صدر شرع آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ احمد الشرع کو دسمبر 2024 میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، جس کے ساتھ شام میں 13 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، امریکا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی طور پر مضبوط اشارہ ہے کہ شام اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ شرع پر اقوام متحدہ کی پابندیاں...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو سونپ دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے لیے پی آئی ٹی بی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 2015 میں تیار کیے گئے مساجد کے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ ڈیٹا جدید اور مکمل ہو۔ حکام کے مطابق مختلف مسالک کی 66,577 مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
بنگلہ دیش کے قومی مفاہمتی کمیشن نے حالیہ دعوؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے 83 کروڑ ٹکہ مہمان نوازی پر خرچ کیے۔ کمیشن، جس کی سربراہی پروفیسر محمد یونس کر رہے ہیں، نے جمعے کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ دعوے جان بوجھ کر کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ بیان کے مطابق کمیشن کے قیام (15 فروری 2025) سے اب تک مالی سال 2024–25 اور 2025–26 کے لیے منظور شدہ کل بجٹ 7 کروڑ 23 لاکھ 31 ہزار 26 ٹکہ تھا، جس میں سے 31 اکتوبر 2025 تک صرف 1 کروڑ 71 لاکھ...
کلیم اختر: گنے کاکرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ایف بی آر نے شوگر ملز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر دی ہے ، الیکٹرانک مانیٹرنگ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ایف بی آر کی ہدایت پر شوگر ملز میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 40B کے نفاذ کیلئے قابل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں،ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنا ایف بی آر کے افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ان لینڈ ریونیو...
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن حکام کے مطابق خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھارت کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے، جہاں روزانہ 1500 سے زائد پروازیں سنبھالتا ہے۔ The @DelhiAirport has come to a standstill with the ATC software issues. Here are about 100 aircraft waiting to take off. pic.twitter.com/EEbUPXZUA5 — Ajay Awtaney (@LiveFromALounge) November 7, 2025 تاہم جمعرات کی شام سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پروازوں کے خودکار پلان موصول نہیں ہو رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کے دوران ویمن ٹیم کے ایک سابق سلیکٹر اور منیجر نے ان کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا۔سابق فاسٹ بولر کے مطابق اُن سے فحش نوعیت کے سوالات کیے گئے اور اس بارے میں جب بی سی بی آفیشلز کو آگاہ کیا تو اُن کا ردعمل بھی غیر سنجیدہ تھا۔اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی جانب سے مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بی سی بی نے تحقیقات کے لیے ایک...
وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگا کر ٹویٹ کرنے پر درج مقدمے کے معاملے میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔شاندانہ گلزار پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار نے مقدمہ چیلنج کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروا لی ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی...
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔ پاکستان شاہینز کو گروپ ‘بی’ میں عمان، بھارت ‘اے’ اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ‘اے’ میں افغانستان ‘اے’، بنگلہ دیش ‘اے’، ہانگ کانگ اور سری لنکا ‘اے’ کو رکھا گیا ہے۔ مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جےیوآئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے ۔ اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹیرین سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشاورت بھی ہوگی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں...
ڈاکٹر سلیم خان وزیر اعظم نریندر مودی کے احساسِ کمتری نے نہ صرف بی جے پی بلکہ متحدہ جمہوری محاذ(این ڈی اے ) کی جو درگت بنائی ہے اس کامظاہرہ بہار کی انتخابی مہم میں صاف دکھائی دیتا ہے ۔ وہاں ایک طرف مہا گٹھ بندھن کے لیے راہل اور تیجسوی کی جوڑی زور و شور سے انتخابی مہم چلا رہی ہے وہیں پرینکا گاندھی اور کنہیا کمار بھی پیچھے نہیں ہیں ۔ اس کے برعکس این ڈی اے کو دیکھیں تو نتیش کمار تھک ہار کر بیٹھ گئے ہیں ۔ گری راج سنگھ اور شکونی چودھری کو ان کی بدزبانی نے بے زبان کردیا ہے ۔ چراغ پاسوان اندھیرے میں ہیں اور جیتن رام مانجھی نہ جانے کہاں کھوگئے...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ایک ایسے نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جو برصغیر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنا نہ صرف خطے کے ماحولیاتی توازن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی برادری کے اعتماد کو بھی کمزور کرتا ہے، جو...
ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، اگرچہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لیے بڑی خدمات ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ عدالتوں میں کیسز سیاسی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں، جس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری جب کھڑے ہوئے تو پورا پاکستان ان کے ساتھ...
پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔ عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔ پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم کی تازہ رپورٹ میں افغانستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر افیون کی پیداوار کا بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں کاشت میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ 2025 میں اس میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔ افغانستان میں مجموعی طور پر 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل، کنڑ اور تخار میں افیون کی کاشت بڑھی، تاہم خشک سالی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصل کو نقصان بھی پہنچا۔ یو این کے مطابق افغانستان کے پاس موجود افیون اسٹاک 2026 کے لیے عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے آخرکار اس سوال پر خاموشی توڑ دی کہ بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟ ایک انٹرویو میں گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔ انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلپائن میں سمندری طوفان کالمیگی نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ شدید طوفان نے ملک کے وسطی حصوں کو بری طرح متاثر کیا، جہاں طغیانی اور تیز ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر سیبو میں شدید سیلاب نے گھروں، گاڑیوں اور کنٹینرز کو بہا دیا، جب کہ طوفان کے باعث 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ ماہرین نے کالمیگی کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا ہے۔صورتِ حال کی سنگینی کے باعث صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے...
کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرک اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا مگر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کر دیا گیا، کسی صورت...
---فائل فوٹو ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے۔ متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ملک کے معاشی حب کراچی اور لاہور کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے، لاہور دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی کی تعداد251 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ عدنان ادریس 17، بلال طاہر 24 رنز بنا سکے جبکہ میت بھوسر نے 41 اور عثمان پٹیل نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سیکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔ ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے پی ہاؤس میں موجود نہیں تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی تیار کردہ غزہ امن قرارداد پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ قرارداد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق بین الاقوامی فوج (ISF) کے دائرہ کار پر اختلافات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ امریکا نے اہم عرب اور مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ قرارداد پر تفصیلی مذاکرات کیے۔ ایک روز قبل امریکا نے یہ مسودہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو ارسال کی تھی۔ ذرائع کے مطابق مصر، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات اس کے متن کے حق میں ہیں۔ امریکی نمائندہ مائیکل والٹز نے اقوام متحدہ میں 10 منتخب ارکان...
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی...
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل...
کنوینر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جو نومبر 1947ء میں جموں میں شروع ہوا تھا آج بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہدائے جموں کے موقع پر منعقدہ ایک ویبینار کے مقررین نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق "یوم شہدائے جموں۔قربانیوں کو یاد اور تجدید عزم کا دن" کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کشمیر میڈیا سروس اور ریڈیو صدائے حریت کشمیر نے کیا تھا۔ ویبینار کے مقررین میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب، سابق...
ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی تاہم کابینہ ارکان کو اجلاس ملتوی ہونے کی باضابطہ اطلاع فراہم کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہونا تھا جہاں اہم حکومتی معاملات اور مجوزہ آئینی ترامیم پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سے...
قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے جس کے باعث آج کی 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز احتجاج کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ہفتے میں صرف چند اخروٹ کھانے سے آپ دل کے دورے یا فالج کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں دل کے امراض انسانی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ہر سال ایک کروڑ 79 لاکھ افراد ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراضِ قلب کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ان مہلک بیماریوں سے بچاؤ میں طرزِ زندگی اور غذا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ایک تازہ امریکی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنی خوراک میں اخروٹ کو معمول بنا لیں تو دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان یوروپا لیگ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جبکہ اس دوران اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی فٹبال کلبز کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز بھی تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کو قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاج میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔
پشاور: ٹانک کے گاؤں داؤد خیل میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قیمت خان شہید ہوگئے۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئی۔
لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا 2025 کا آج تیسرا روز ہے جس میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا رُخ پیش کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا لاہور ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔ ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں موسم سرما ہے، تاہم سیاسی درجہ حرارت گرم ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جلسے کی اجازت مسترد کر دی ہے اور شہر کے تمام مرکزی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ نے ایک اور شاندار پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2026 میں اپنی پہلی مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرانے جا رہا ہے۔یہ عظیم الشان منصوبہ ترکیہ کی صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور ریلوے کے شعبے میں جدت کی طرف ایک بڑی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ترکیہ کی حکومت نے اس منصوبے کو اپنے صدارتی سالانہ پروگرام 2026 میں شامل کر کے اسے قومی ترجیح قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کا ہدف ہے کہ وہ آئندہ سال نہ صرف 9 الیکٹرک ٹرینیں متعارف کرائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین کو بھی پٹڑی پر لائے گا۔ یہ...
امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کیریئر کے اختتام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔ 85 سالہ نینسی پیلوسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سب سے پہلے میرے سان فرانسسکو کے عوام یہ خبر سنیں، میں آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی، شکرگزار دل کے ساتھ، میں اپنے آخری سال کو آپ کی نمائندہ کے طور پر دیکھ رہی ہوں۔ پیلوسی اس وقت کانگریس کی اپنی 19ویں مدت مکمل کر رہی ہیں، جو 3 جنوری 2027 کو ختم ہوگی۔ نینسی پیلوسی نے 2007 میں امریکا میں...