2025-09-25@10:00:08 GMT
تلاش کی گنتی: 56124

«اور کاؤنٹر»:

    بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کھٹن باغی میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن علی اعوان شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف سرچ آپریشن ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شفو گینگ کے ساتھیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، لیویز حکام کے مطابق شفو گینگ کے اہم کارندے میر حسن ہالہ سمیت 15 سے زائد ٹھکانے نذرِ آتش کر...
    وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) :وزیراعظم محمد شہباز شریف اوربل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافے، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس...
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بڑھتی رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 263 یونیورسٹیوں کے گردونواح سے منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار کالجز میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان سے 87 فیصد "آئس" جی سی سی ممالک میں جاتی ہے، کوریئر پارسلز اور آن لائن شاپنگ کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے سمگل ہو کر آتی ہیں اور پاکستان کے راستے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں، جبکہ اندرون ملک اور بیرون ملک کوریئر کمپنیوں کے...
    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کے آغاز پر پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب روپے تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گردشی قرضے میں کمی کے لیے جاری اقدامات پر ویڈیو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی کی نئی اسکیم پر دستخط کیے جا رہے ہیں، جس سے مزید قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر توانائی نے واضح کیا کہ صارفین ہر یونٹ بجلی پر تقریباً ساڑھے تین روپے ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے ہیں، جس کا صرف سود کی ادائیگی میں استعمال ہوتا...
    زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔ زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ہونے پر نیب نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔ اراضی کی نیلامی یکم اکتوبر دن 11 بجے میونسپل دفترجنڈ میں کی جائے گی۔ زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ نے دیے، اراضی کا ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے...
    بی این پی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل میں ترامیم کے بجائے اس ایکٹ کو مکمل طور پر منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل میں ترامیم کے فیصلے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی این پی کے مرکزی بیان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 172، صوبائی مختاری اور 18ویں آئینی ترمیم کے روح کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 75 سالوں سے معدنیات سے متعلق منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہا ہے، اب ایسی کیا وجہ ہوئی کہ...
    باغی گروپ کے شامی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار کرتے ہیں اور ہم 1974 کے معاہدے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کا مقصد اسرائیل کے مفادات کو یقینی بنانا ہے۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے مفادات میں ملک کے جنوب مغرب میں شام کی عبوری حکومت کو غیر مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ دروز کی جانوں کا تحفظ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ شام پر قابض احمد الشعرع (الجولانی) نے اقوام متحدہ کی جنرل...
    حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت کی ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کیساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ ترجمان وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے مطابق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسلام آباد میں اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں اے ڈی بی ہیڈکوارٹرز سے سینئر ہاؤسنگ سپیشلسٹ مسٹر ہونگ سو اور اے ڈی بی پاکستان ریزیڈنٹ مشن...
    ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق جہانگیری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر...
     عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو...
    او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن روانہ کرے تاکہ زمینی صورتحال بارے براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارتی جارحیت سمیت جنوبی ایشیا میں حالیہ فوجی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر سمیت او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام نے نیویارک...
    یمنی خودکش ڈرون تھا جو تقریباً 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے تمام اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے بچنے کے بعد مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو نشانہ بنانے کے بعد میں کامیاب ہوگیا۔ صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع نے اس حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بندرگاہ پر یمن کے ڈرون حملے کے ردعمل میں عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار نے اس کارروائی کو انتہائی اہم عسکری اور نفسیاتی جہت کا حامل قرار دیتے ہوئے اور اسے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے سمیت کسی بھی رسمی سیاسی معاہدے سے بالاتر قرار دیا ہے۔ عطوان نے اپنے تجزیے میں اس بات پر...
    قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا،...
    گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا ا س کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ نیویارک میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کےبادشاہ نے کہا کہ ہم پکار رہے ہیں، گزارش کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قتل عام ابھی ختم کیا جائے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلا امتیاز عالمی انسانی قوانین کو پورے غزہ اور مغربی کنارے میں لاگو کرے ، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ایک قابل عمل دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنائے۔ فلپ ششم  نے یاد دلایا کہ ان کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے سامنے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کو نیویارک میں جاری اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بعض مسلم ممالک کے قائدین کے حوالے کیا گیا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ یہ منصوبہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنسی میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے تحت اس کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن بنا دیے گئے ہیں، اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے۔اب نئے نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔اسی طرح ایف آئی اے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مرد ناجائز تعلقات میں ملوث ہونے کے بجائے دوسری شادی کر لیں۔ صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی عدنان فیصل نے کی۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے مردوں کی متعدد شادیوں سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل انہوں نے کہا کہ مرد افیئر چلانے کے بجائے نکاح کر لیں، کسی کی زندگی برباد نہ کریں۔ مرد کا ایک غلط فیصلہ نسلیں برباد کر سکتا ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلیں گے تو کل آپ کا گھر اور بچے متاثر ہوں گے، حرام کام...
    بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اور امریکی ظلم و جبر کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے، ان حملوں میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنیوں نے غاصبوں کے غرور اور تکبر کو نیست و نابود کر دیا ہے اور اسرائیل کے دفاعی، فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند...
    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں البتہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کیے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ارکان کو پھر سے کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا مؤقف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے داخل دفتر کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔  شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا،  گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا  وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کردیا۔ جائیداد کی نیلامی کے اشتہار کا عکس نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہن کے ذلفی بخاری پر سنگین الزامات، دھوکے باز قرار دے دیا ذوالفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفی بخاری 190 ملین...
     ویب ڈیسک :وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے۔  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے اور وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہاہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے،  بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے اور سننے میں آیا ہے کہ اس طرح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی  کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
    وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت...
    اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
    چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ق) کے بانی رہنما اور ملک کے نامور سیاسی قائد چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک کے مطابق مرکزی تقریب ظہور الٰہی پیلس گجرات میں ہوگی، جس میں شہید رہنما کے خاندان اور سیاسی رفقاء شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، گلگت، سکردو اور راولپنڈی میں بھی مسلم لیگی کارکنان دعائیہ اجتماعات منعقد...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے سیتاپور میں بیسک شکشا ادھیکاری (بی ایس اے) کے دفتر میں ایک ہیڈماسٹر نے بی ایس اے اکھیلیش پرتاپ سنگھ پر مبینہ طور پر بیلٹ سے حملہ کر دیا، جس کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ملزم کی شناخت برجندر کمار ورما کے طور پر ہوئی ہے، جو مہمد آباد بلاک کے ندوا وشیشور گنج پرائمری اسکول کے ہیڈماسٹر ہیں۔ وہ دفتر میں ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے درج شکایات پر وضاحت دینے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، بی ایس اے سنگھ ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں تھے، جس کے باعث تکرار شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے۔قرض ، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔  وزیراعظم نے نیویارک  اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،امید ہےعالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا  شہبازشریف نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب...
    عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے،اگر اس ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے، تو یہ جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، عالمی سطح پر کسی بھی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کی غیر موجودگی میں، مصنوعی ذہانت انقلاب ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا، انحصار کو مزید پیچیدہ، اور امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے ، پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ،ہم اپنے حصے سے کہیں زیادہ نقصانات اٹھا رہے ہیں،امید ہے عالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتے چیلنجز ایک حقیقت ہیں،ترقی یافتہ ممالک کو کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے حوالے سے جامع اقدامات کرنے چاہئیں ۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور...
    کراچی: شہر قائد میں کل سے زیادہ تر تیز دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی کا موسم آج جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا،  گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں...
     لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی تصاویر کے بغیر سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف اعتراضی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی تصاویر کےبغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کون سے حقائق لکھے ہیں جن پر کارروائی کریں۔ وکیل آفتاب باجوہ نے نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے مریم نواز کی تصاویر کے بغیر امداد کی تقسیم سے روکا۔ امداد کرنیوالے کچھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست میں کوئی متاثرہ نام، جگہ نہیں لکھا۔ آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے خارج کی...
    متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسپین اور اٹلی کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز یونان کے قریب صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور لیا گیا ہے۔ صمود فلوٹیلا (GSF) کا مقصد غزہ...
    پاکستان نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ یہ سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلاء میں روانہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔اس جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کہا، "یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اور جدید اعداد و شمار فراہم کرے گا،...
    وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا اور اس سنگین مسئلے سے نمٹنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے آزاد بجلی گھروں یعنی آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور بھرپور مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے گردشی قرضے کے خاتمے کا منصوبہ تشکیل دیا، جو...
    امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں وفاقی وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی حقوق من و عن تسلیم کرتی ہے لیکن آئین سے ماورا مطالبات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مظفرآباد آکر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ عوامی حقوق سے متعلق جتنے مطالبات ہمارے دائرہ اختیار میں تھے، انہیں تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟ آئینی و قانونی نوعیت کے مطالبات پارلیمنٹ اور قانون ساز اداروں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس...
    امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘  تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی شادی طویل عرصے سے مداحوں اور میڈیا کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، تاہم اداکار نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے بجائے والد بننے کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سلمان خان اور عامر خان نے حال ہی میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کی جس میں دونوں نے اپنی دوستی اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی عامر خان نے انکشاف کیا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی...
    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات اور نئے پروجیکٹس پر گفتگو کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔ انہوں نے خاص طور پر بھارتی گلوکار سونو نگم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں لائیو پرفارمنس کے دوران جس مہارت سے سونو نگم سُر کو برقرار رکھتے ہیں، ویسا کوئی اور نہیں کر پاتا۔ علی ظفر کے مطابق لائیو گاتے وقت سانس کا قابو رکھنا اور سُر کو درست رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔ علی ظفر نے بھارتی اداکار...
    بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لہہ (لداخ) میں بھارتی حکومت کے ظلم کیخلاف احتجاج ، عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ لہہ کی موجودہ کشیدہ حالات قابو سے باہر ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار۔ لہہ ایپکس باڈی یوتھ ونگ نے آج لداخ کے دارالحکومت میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے حکومتی جماعت بی جے پی کے مرکزی دفتر اور پولیس وین کو نذر آتش کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری عوام سراپہ احتجاج ہیں۔ 5ستمبر 2019 کو...
    سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیان جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا جسٹس کے کے آغا کے ریمارکس جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے درخواست کے...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    بھارت کی فوج آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کے لیے ایک اہم فوجی مشق کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ایک سینئر عسکری افسر نے کیا۔ یہ مشق اس پس منظر میں سامنے آ رہی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بڑی سطح پر ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟ بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق اس مشق کا نام ’کولڈ اسٹارٹ‘  رکھا گیا ہے، جو بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون وار گیمز ہوگی۔...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم اپنی انوکھی موسیقی کے باعث پہلے ہی نوجوان نسل میں بے حد مقبول تھے، مگر ان کی شادی کے مناظر اور رقص نے انہیں عالمی سطح پر بھی وائرل کر دیا۔ حسن رحیم کی اگست میں اپنی کزن نور سے شادی ہوئی ہے ، جس کی تقریبات پورے ایک ہفتے تک جاری رہیں۔ شادی میں انہوں نے گلگت بلتستان کا روایتی لباس زیب تن کیا اور خود ہی روایتی رقص کو پیش کیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ حال ہی میں بی بی سی کے صحافی ہاروون رشید کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کے بارے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...
    قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔ اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔ Post Views: 1
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزے سے پہلے اس کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جائزے میں پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو شامل کیا جائے۔...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے  میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن قائم کر دیے گئے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔ سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔ ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی...
    عثمان خان:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔  لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام  کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی۔  اس موقع پر ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک  تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے خود آن لائن...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ  ہونے کے برابر لیکن اس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ہمارا ماحولیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے، ملک میں متبادل توانائی اور شجر کاری کو فروغ دیا جارہا ہے ،2035ء تک  انرجی مکس میں قابلِ تجدید اور پن بجلی کا حصہ بڑھا کر 62 فیصد تک کیا جائے گا،2030ء تک جوہری توانائی کی صلاحیت میں 1200 میگاواٹ اضافہ کیا جائے گا، 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو صاف توانائی پر منتقل کیا جائے گا اورپانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،قرضوں پر قرضے...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ پاکستان کو فائنل میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور وزیراعظم کے کورآرڈینیٹر اختیار ولی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران اختیار ولی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے شوکت بسرا کو گالی بھی دیدی جبکہ شوکت بسرا نے انہیں چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا نے جب شہبازشریف کو اردلی وزیراعظم کہا تو اختیار ولی پروگرام کے دوران ہی اپنا آپا کھو بیٹھے اور سیدھی گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر منصور علی خان نے انہیں روکنے کی کبھی کوشش کی ، شوکت بسرا نے کہا کہ  میں اختیار ولی کو گالی کے جواب میں گالی نہیں دوں گا وزیراعظم...
    راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب میں کہا کہ شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک کشمیر مشاعرے کے زیراہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کے صاحب صدارت محترم ایاز عباسی تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کی نامور مشاعرہ راشدہ ماہین ملک تھیں۔ مشاعرے کی مہمان اعزاز محترمہ جہاں آراء تبسم تھیں، مشاعرے میں شعراء نے اپنے دلکش کلام سے حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا اور ڈھیروں داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راشدہ ماہین ملک نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور...
    سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن،، پنجاب چیریٹیز کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیراہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی۔ تقریب میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی...
    سات ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا، مشن دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن رپورٹ سے مشروط ہوگی۔ آئی ایم ایف...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا، مشن دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن رپورٹ سے مشروط ہوگی۔ وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو...
    سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ...
    حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرضوں کے تاریخی حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی اشتراکی کوشش یہ کارنامہ وزیر اعظم کے ٹاسک فورس برائے توانائی کی قیادت میں وزارت توانائی، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 بینکوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، گورنر...
    حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا دوسرا آخری میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں جیتنے والی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میں جگہ بنائے گی۔ سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی بنگلہ دیش بھارت کے خلاف 41 رنز سے شکست کے باوجود اب بھی فائنل میں پہنچنے کا موقع رکھتا ہے، جبکہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ لازمی جیت کا ہے تاکہ فائنل تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ...
    مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے مصافحہ کیا۔ میچ کے اختتام پر ہونے والے اس مصافحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف اور دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس عمل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، لیکن ایک پاکستانی کوچ سے مصافحہ کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز:...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے، ماحولیاتی تحفظ کےلیے ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب میں پاکستان نے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا۔ وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی بحران کی بہتری میں ہاتھ بٹانے کو تیار ہے مگر عالمی برادری بھی اس سلسلے...
    پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل  کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا ،جدیدسیٹلائٹ ،سیلاب کی نگرانی،گلیشیئرپگھلنے اورفضائی آلودگی پرتحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،ان کا مزید کہنا تھا یہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں،مٹی اورپانی کے معیارکے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا،پاکستان کا یہ قدم قدرتی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان باہمی عزت، رواداری اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے...
    ویب ڈیسک : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگا پہنچ گیا، جس کا مقصد خطے میں دوطرفہ تعاون اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رونالڈو کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔ pic.twitter.com/1zbuJvz7m0 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کے اس جشن کو حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ کے تناظر میں دیکھا، جس میں 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔ صارفین نے اس جشن کو...
    کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ری فنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین سروس آئندہ 3 روز تک معطل رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں واضح رہے کہ منگل کے روز مستونگ کے علاقے اسپن زنڈ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی۔ اس دہشت گردانہ کارروائی میں 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد...
     احمد منصور: پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع,پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں. تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی، معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔  اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   امریکہ،جاپان، چین اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے بھی سرمایہ کاری جلد...
    سٹی42: پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے اثرات اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور متاثرہ افراد کو گھروں کو واپس جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ باغات، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پڑے شگاف...
    پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وژن پاکستان 2030 سیلاب متاثرہ نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے، شاہد آفریدی نجی چینل میں شائع زرّین زہرہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔ فوج کی خدمات صوبے کے 27 اضلاع میں نقصانات کے سروے کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہوگی۔ اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت 13 اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8 اکتوبر تک اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت 1 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236 کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کی گئی، جب کہ رینجر اہلکاروں کو...