2026-07-24@16:23:40 GMT
تلاش کی گنتی: 7163
«گرچرن سنگھ»:
(نئی خبر)
بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور parliament WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلیس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظورکرلیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پرہوگا۔ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں شدید برف باری کے باعث ایک گھر پر برف کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: برفباری سے مری کی سڑکیں بند، اسلام آباد پولیس کا سیاحوں کے لیے ٹریفک الرٹ جاری لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ ارندو میں پاک افغان سرحد کے قریب سریگال دمیل نامی گاؤں میں پیش آیا۔ جہاں گزشتہ روز سے جاری برف باری کے دوران معمول سے کہیں زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید برف باری کے باعث گلیشیئر آیا جس کے دوران برف کا ایک بڑا تودہ ایک گھر پر آ گرا۔ انہوں...
پاکستان ریلوے پولیس نے سال 2025 مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں جو گھروں سے بھاگ کر مختلف ریلوے اسٹیشن اگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کو پاکستان ریلویز پولیس کی طرف سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس نے سال 2025 مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا۔ جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں جو گھروں سے بھاگ کر مختلف ریلوے اسٹیشن اگئے تھے ان کو ان کے ورثہ کے حوالے کیا بھاگنے والے میں بچیاں بھی جن کی عمر 15 سے 18 سال کی ہیں وہ بھی شامل تھیں اور لڑکوں میں بھی 14سے لیکر 17 سال کی عمر کے لڑکے...
سٹی 42: بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہوگیا ۔ پارلیمنٹ سے منظور ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔ بل کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر ایک ساتھ رہتے والوں پر ہوگا۔بل میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دیا گیا۔ بیوی، بچے یا گھر میں موجوددیگر افراد کو جذباتی، نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔ بیوی، بچوں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) گھریلوتشددکا شکار مردوں کو بھی خواتین اوربچوں کےبرابرحق مل گیا،مردوں کے ساتھ مار پیٹ پرعورتوں کےخلاف بھی قانونی کارروائی ہوسکے گی۔ گھریلو تشدد سے تحفظ کے بل تبدیلیاں کردی گئیں ہیں،ترمیم شدہ بل کے تحت اب مردوں کے ساتھ مار پیٹ یا تشدد کی صورت میں عورتوں کےخلاف بھی قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی،بل میں واضح کیا گیا ہےکہ گھریلو تشدد کسی ایک جنس تک محدود نہیں اور متاثرہ فرد، خواہ مرد ہو یا عورت، قانون سے رجوع کر سکتا ہے۔ ان ترامیم کے بعد مردوں کو بھی گھریلو تشدد کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروانے کا حق دے دیا گیا ہے، جسے قانونی ماہرین ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی ہوگی جب کہ صنعتوں کے لیے گیس 2 دن بند رکھی جائے گی۔سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے ہفتے کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس بند ہوگی۔
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ نے قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی ۔ پارلیمنٹ ک مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو تشدد کے حوالے سے بل میں پہلی بار مردوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھی قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بورڈ آف پیس میں شامل ہونا...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے اعتراضات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بلز منظور،اپوزیشن کااحتجاج ،نعرے بازی ،اپوزیشن کی غزہ پیس بورڈ کی مخالفت
اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کرلئے گئے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا ۔اجلاس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش اسکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش اسکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے گیس کی مکمل فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاکہ عوام کو روزمرہ امور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کو معمول کے مطابق گیس دستیاب رہے گی، تاہم گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے صنعتی شعبے کو عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس ہفتے کی صبح 8 بجے سے بند کی جائے گی، جو پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔سوئی سدرن کے مطابق یہ فیصلہ...
ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی، تاہم صنعتوں کے لیے گیس دو دن کے لیے بند رکھی جائے گی۔ سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی ہفتے کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کر لئے گئے۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش سکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ سے صومالی ہم منصب کی...
— فائل فوٹو موسمی خرابی کے باعث 7 پروازیں منسوخ جبکہ 51 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے 20، لاہور ایئرپورٹ سے 21، کراچی ایئرپورٹ سے 9 پروازوں میں تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی کی 7 پروازوں میں 1 سے 8 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی 2 پروازوں میں 6، 6 گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 گھنٹے جب کہ لاہور سے ریاض کی پرواز میں بھی 6 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
راولپنڈی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ ریپ کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار ملزم عبد الوہاب کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ملزم نے نے کمرہ عدالت میں الزام سے انکار کر دیا اور کہا کہ لڑکی 7 ماہ کی پریگنیٹ ہے میں 4 ماہ قبل ملازم ہوا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اور لڑکی دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ راولپنڈی۔27 جنوری کو دونوں کاڈی این اے ٹیسٹ کرا کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ سول جج عادل سرور سیال نے جسمانی ریمانڈ درخواست منظور کی، ملزم عبد الوہاب کو کڑے پہرے میں تھانے سے عدالت لایا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضوں کے اجراء کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گھروں کی توسیع کے لیے قرضوں کے اجراء کی منظوری کے بعد اب جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اپنے گھروں کی توسیع کے لیے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔ اجلاس میں جون 2026ء تک1 لاکھ 60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اپنی زمین اپنا گھر کے1 ہزار 531 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 53...
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کرلیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش اسکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش اسکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق...
فائل فوٹو ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔استور میں گزشتہ رات سے مسلسل برفباری جاری ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں۔اسکردو شہر اور گردو نواح میں بھی برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں، یہاں بھی معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔دیر شہر میں بھی برفباری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ سیاحتی مقام کمراٹ سمیت لواری ٹنل میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ڈوگدرہ، کوہستان میں رابطہ سڑکیں بند ہیں اور شہر میں رات سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔ کراچی شدید سردی کی لپیٹ میں،...
باغبانپورہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گھر میں لاکھوں مالیت کی نقب زنی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ باغبانپورہ پولیس کو شہری شاھد محمود کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ چند روز قبل ملزمان نے باغبانپورہ کے علاقے سے گھر میں پرائزبانڈ مالیت 03 لاکھ، 02 موبائل، زیورات اور نقدی 02 لاکھ کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انہوں...
اہلِ پنجاب کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے انقلابی منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب جوائنٹ فیملیز کو بھی گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود اور آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی ہم آہنگی اور مشترکہ خاندانی نظام کے فروغ کے لیے ’’سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی‘‘ کے تصور پر مبنی خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 1534 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی، جن میں پہلے مرحلے میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔ سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے انقلابی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز...
ویب ڈیسک: اہل پنجاب کے لیے خوش خبری ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے،سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں...
اپریل 2026 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے بیجنگ میں ملاقات کے امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری کے ساتھ تائیوان اور یوکرین کے تنازعات کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔ دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی یہ ملاقات بھارت کے لیے واضح خطرے کی گھنٹی ہے۔ غیر ملکی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے 2025 میں ٹرمپ کو بیجنگ دورے کی دعوت دی جبکہ دونوں رہنماؤں کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں بھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کو امریکی صدر ٹرمپ نے "انتہائی کامیاب" قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے ٹیرف اور...
لاہور: اہل پنجاب کے لیے خوش خبری ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔ سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے انقلابی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گل پلازہ واقعے میں متاثر ہونے والے رحمان، حسام اور سرفراز کے گھروں پر گئے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے کاروبار کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بھی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ...
یہ نومبر1967کی ایک یخ بستہ شام تھی۔ نیویارک7ویں ایونیو پر واقع 52اسٹریٹ کے کارنر پر ایک موہوم سی جلتی اسٹریٹ لائٹ کے نیچے ایک عجیب واقع رونما ہونے والا تھا۔رات گہری ہو چلی تھی۔کارنر پر ایک آٹھ سالہ بچی کافی کا ایک خالی ڈبہ سامنے رکھے اس امید پر گا رہی تھی کہ اسے کچھ مل جائے۔مسلسل فاقوں نے اس بچی کا جسم کھا لیا تھا۔اس کی شکل و صورت تو اچھی تھی لیکن ہڈیوں کا ڈھانچہ لگتی تھی۔ اس کے والدین نہیں تھے اور کوئی دیکھ بھال کرنے والا رشتے دار بھی نہیں تھا۔اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا،ہاں اس کی آواز اچھی تھی۔وہ نیو یارک کی اس ٹھٹھرتی رات ایک ایسے کوٹ میں ملبوس تھی جو اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے سیاحتی جزیروں لیپاری اور سسلی میں سمندری طوفان ہیری نے تباہی مچادی ۔ سمندری طوفان سے اٹھنے والی لہریں حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ریستوران اور گھروں میں داخل ہوگئیں اور قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا۔ سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں، بچلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔ ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔ مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور ہنگامی آپریشن سینٹرز فعال کردیے گئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والا بھارتی مسلم نوجوان انجام سے بے خبر اپنی بچپن کی پسند سے شادی کے لیے بھارت لوٹا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ارمان مدینہ میں بطور ٹائل ورکر کام کرتا تھا اور چند مال قبل ہی اپنے گاؤں لوٹا تھا۔ ارمان اپنے پڑوسی ہندو لڑکی کاجل سینی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔ دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ مسلم نوجوان نے اپنے گھر والوں کو شادی کا پیغام لے کر کاجل کے گھر بھیجا تھا اور کچھ عرصے بعد لڑکی والدین نے ہامی بھی بھرلی تھی۔ کاجل کے ساتھ شادی کے سپنے سجائے ارمان گاؤں واپس آیا تھا اور اس بار اپنی محبت کو بیاہ کر ساتھ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں مکمل ڈیٹا ان کے پاس ہوگا، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کس فرد کو کون سی بیماری لاحق ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ماں کی طرح ہر گھر کی ذمہ داری لے رہی ہے اور عوام کی دہلیز پر جا کر صحت سے متعلق پوچھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دروازہ کھٹکھٹا کر شہریوں سے دریافت کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی تکلیف ہے تو آگاہ کریں۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں عوام کو 100 ارب روپے کی مفت ادویات فراہم کی جا...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سانحہ گل پلازہ کے متاثرین، رحمان، حسام اور سرفراز کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میئر نے متاثرہ خاندان کے کاروبار کی بحالی کا بھی اعلان کیا اور یقین دلایا کہ حکومت سندھ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ میئر نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار اب بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام متاثرین کے پیاروں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔
جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کی بحالی معطل کر دی گئی، جبکہ پلانٹ کے آپریٹر نے کہا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ مسئلہ کب تک حل ہوسکے گا۔ نیگاتا صوبے میں واقع کاشیوازاکی کاریوا نیوکلیئر پاور پلانٹ 2011 میں فوکوشیما جوہری حادثے کے بعد سے بند تھا، تاہم جوہری ریگولیٹر کی حتمی منظوری کے بعد بدھ کے روز اس کی بحالی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جاپان نے سونامی سے تباہ شدہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ 15 سال بعد فعال کردیا تاہم آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جمعرات کو ری ایکٹر اسٹارٹ اپ کے دوران مانیٹرنگ سسٹم سے ایک الارم بجا، جس کے باعث کارروائیاں روک دی...
خیبر پختونخوا کی تحصیل باڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقہ شلوبر میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی جس میں حسن نامی ایک سالہ بچہ ملبے تلے دب گیا۔ بچے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا۔ تحقیقات کے مطابق گھر کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گر گئی تھی۔ متاثرہ گھر میں وادی تیراہ کی فیملی رہ رہی تھی۔
ویب ڈیسک :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تحفظ کے لیے گھروں اور فلیٹس میں بھی فائر سسٹم ہونا چاہیے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گُل پلازہ سانحے کے تناظر میں کہا ہے کہ گھروں اور فلیٹوں میں بھی فائر سیفٹی سسٹم ہونا چاہیے۔ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، اس میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہیں، تمام گیس اسٹیشنز میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہوتا ہے، کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، ان میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہے، نیا گھر یا دکان بنائی جائے تو اس میں...
وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد میں پرائیویٹ گھر کے ساتھ سرکاری اراضی کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد میں پرائیویٹ گھر کے ساتھ سرکاری اراضی کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں پرائیویٹ گھر کے ساتھ ملحقہ سرکاری اراضی کے راستے کے استعمال کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو درخواست گزار کو اراضی استعمال کرنے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی۔سی ڈی اے کے وکیل کے مطابق، درخواست گزار نے اراضی کے استعمال اور بوقت ضرورت اسے واپس کرنے کے لیے بیان حلفی دے رکھا ہے۔ عدالت کے جج، جسٹس عامر فاروق نے وکیل سی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی ایک دیوار گر گئی اور مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد کی تھانہ شمس کالونی کی حدود میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے سے گھر کی دیوار گر گئی، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک مرد اور 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
فائل فوٹو اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر کی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
علی رامے:پنجاب حکومت کی اپنی چھت، اپنا گھر سکیمکے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری کر لی گئی ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے مزید ہزاروں خاندانوں کو بلاسود ہاؤسنگ قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب نے نئے فریم ورک کے تحت 60 ارب روپے کی فنانسنگ کا جامع پلان تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں کو اپنے گھر کی سہولت دینا ہے۔ مری میں 12 سے 20 انچ تک برف باری متوقع ، الرٹ جاری سکیم کی توسیع کے لیے پھاٹا ایجنسی کی جانب سے منظوری کی سمری ایوانِ وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے، جس پر جلد غور متوقع ہے۔...
کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں شدید سردی کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری کی معمولی سی غفلت اس کے لیے بھاری نقصان کا سبب بن گئی۔ شہری سخت سرد موسم میں اپنے گھر کا ہیٹر بند کرکے کہیں چلے گیا جس کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں میں گھر کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا اور پورا گھر برف میں تبدیل ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پانی کی پائپ لائنز جم گئیں، دیواروں اور فرش پر برف کی تہہ جم گئی جبکہ گھریلو سامان بھی شدید متاثر ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوبیک جیسے علاقوں میں سردیوں کے دوران ہیٹر بند کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ منفی درجۂ...
پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شدید سردی میں تیراہ کے لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، حکومت مقررہ مدت میں آپریشن مکمل کرے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیراہ میں آپریشن کے باعث ہے لوگ بے گھر ہورہے ہیں، گزشتہ آپریشن میں متاثرین کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا، قبائلی علاقے ہمارے پرامن علاقے تھے جہاں اب حالات خراب ہیں، شدید ترین سردی میں لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی تیراہ متاثرین کے ساتھ ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اپنے علاقے کے...
اٹلی کے سیاحتی جزیروں لیپاری اور سسلی میں سمندری طوفان ’ہیری‘ نے تباہی مچادی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں سمندری طوفان سے اٹھنے والی لہریں حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ریسٹورنٹ، گھروں میں داخل ہوگئیں اور قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا۔ ویڈیو میں لہروں کو ساحل کے قریب موجود ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔ ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔ مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور...
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں فردوس کالونی کا رہائشی اور گھر کا کمانے والا 29 سالہ نوجوان تاحال لاپتہ ہے۔ لاپتہ نوجوان کے کزن زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے کزن کا نام عبدالحمید ولد عبدالسلام ہے۔وہ گل پلازہ میں گفٹ آئٹم کی دکان میں کام کرتا ہے ۔ہفتہ کو کام پر گیا اور آتشزدگی کے واقعہ کے بعد اس سے رابطہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم متحرک ہوگئی زاہد نے بتایا کہ اس کے چار بھائی اور دو بہنیں ہیں۔والد اور وہ گھر کے کفیل ہیں۔وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔میرا کزن غیر شادی شدہ ہے۔اس کے والد نے ڈی این اے ٹیسٹ...
شدید سردی کی حالیہ لہر نے ایک بار پھر ہمارے سماجی نظام کی بے حسی کو بے نقاب کردیا ہے۔ فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بے گھر افراد جو پہلے ہی غربت اور محرومی کے اندھیروں میں سانس لے رہے تھے، اب سردی کی سنگین شدت کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماہ جنوری کے غالباً 17 یوم میں سرد موسم کے باعث کم ازکم آٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ متعدد دیگر زندگی اور موت کے درمیان کی حالت میں ٹھٹھرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آٹھ افراد کی اموات موسمی حادثہ نہیں، اجتماعی غفلت کا نتیجہ ہے۔ ایسے افراد جو چھت،کمبل، چادر و دیگر بنیادی ضرورتوں سے محروم ہوں، ان...
سرد موسم میں چائے کے بغیر دن ادھورا لگتا ہے، مگر جب روز روز ایک ہی ذائقہ سامنے آئے تو دل کچھ نیا آزمانے کو چاہتا ہے۔ اگر آپ بھی عام دودھ پتی سے اکتا چکے ہیں اور سردیوں میں کوئی منفرد اور شاہانہ ذائقہ چاہتے ہیں تو ایرانی چائے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے، جس کا ذائقہ اور خوشبو ایک ہی گھونٹ میں کیفے کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔ ایرانی چائے، جسے بعض حلقوں میں حیدرآبادی دم چائے بھی کہا جاتا ہے، اپنے گاڑھے پن، دلکش خوشبو اور خاص اندازِ تیاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ چائے عام گھریلو چائے سے اس لیے مختلف ہے کہ اس میں چائے اور دودھ کو...
اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی جزیروں لیپاری اور سِسِلّی میں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ہیری نے تباہی مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے 9 میٹر تک اونچی موجیں پیدا ہوئیں۔ سمندری طوفان سے اُٹھنے والی یہ طاقتور لہریں اپنے حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ہوٹلز اور گھروں میں داخل ہوگئیں۔ ???? A damaging storm surge swept through streets in Letojanni on the Italian island of Sicily last night, carrying debris inland...pic.twitter.com/wCCffd1MEh — Volcaholic ???? (@volcaholic1) January 21, 2026 گھروں میں داخل ہونے سمندری پانی نے گھر کی قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جھنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز گھر گھر جا کر عوام کو طبی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ علاج معالجہ ہر شہری کی دہلیز تک پہنچ سکے۔کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال جھنگ میں کارڈیک سرجری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا ہدف ہے کہ عوام کو ہر قسم کا معیاری علاج اپنے ہی ضلع میں میسر ہو اور بڑے شہروں کا رخ کرنے کی مجبوری ختم کی جائے۔مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ماہر ڈاکٹرز جدید ٹیکنالوجی کے...
کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے ایک اسکول میں ایک فرار ہونے والا پالتو طوطی ایک کینڈیگارٹن کلاس میں داخل ہوکر ایک چھوٹی لڑکی کے سر پر بیٹھ گئی، جسے اسکول کے عملے نے پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں صدارتی انتخابات: بکری، بلی اور طوطا بھی مالکوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئے اسٹ نوئل چابانیل کیتھولک اسکول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک طوطی کینڈیگارٹن کلاس میں داخل ہوئی اور ایک لڑکی کے سر پر 2 مرتبہ بیٹھی، پھر کلاس ٹیچر نے اسے پکڑ لیا۔ View this post on Instagram A post shared by St. Noel Chabanel (@smcdsb_snc) اس کے بعد طوطی کو اسکول کے دفتر لے جایا گیا، جہاں اسے عارضی...
خیبر پختونخواہ کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے رہائشی نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا ہے، حملے میں صوبائی وزیر محفوظ رہے۔ سوات پولیس کے مطابق یہ واقعہ بریکوٹ تحصیل کے شموژئی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر کی طرف دستی بم پھینکا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی حملے کے وقت وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھے، جبکہ دھماکے سے گھر کی باڑ کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔ وزیر کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داروں کی شناخت و گرفتاری...
بھارتی گلوکارہ نے اپنے خلاف درج مقدمات اور جاری قانونی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل کررہی ہیں اور آئندہ بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھتی رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے خلاف درج مقدمات اور جاری قانونی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہیں اور آئندہ بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھتی رہیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس تفتیش میں وہ تمام تعاون فراہم کیا ہے جو ان کی ذمہ داری بنتی تھی۔ حال ہی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جار کر لوگوں کا علاج کریں گے۔ جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اور لاہور کے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ جیسے دور افتادہ شہر...
اسکرین گریب/ ایکس خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کی تحصیل بریکوٹ میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اتر پردیش کے 70 سالہ ونود کمار نے سوشل میڈیا پر اپنی معصوم اور دل کو چھو لینے والی و لاگ کے ذریعے دھوم مچا دی ہے۔ جب زیادہ تر لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد سکون کی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، ونود کمار نے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور نئے تجربات کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ 70 سالہ ونود کمار نے اپنا پہلا ویلاگ بنایا اور اپنی معصومیت اور سچائی سے نہ صرف لوگوں کے دل جیت لیے بلکہ صرف 47 گھنٹوں میں 22.2 ملین ویوز بھی حاصل کر لیے۔ یہ بھی پڑھیں: والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟ ویڈیو کے...
(ویب ڈیسک )سوات کے علاقے شموزئی میں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گھر کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ڈی پی او سوات محمد عمر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ حملہ میری آواز دبانے کی کوشش ہے، کسی بھی صورت حق بات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رنویر سنگھ کے ہمراہ وکی کوشل کو بھی شامل کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ادیتیا دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ میں اپنے کردار میجر وہان سنگھ شیرگل کو ایک بار پھر نبھاتے نظر آئیں گے۔ ادیتیا دھر کی آنے والی ایکشن فلم دھرندر کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا جو رواں سال کے آغاز میں ہی ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل بھی اس ایکشن ڈراما کی کاسٹ...
بھارت کے وفاقی زیرِ انتظام خطے دامَن میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک تیندوا نانی دامَن کے مصروف مارکیٹ ایریا میں واقع مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گیا۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے تقریباً 10 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد تیندوے کو بحفاظت قابو کر لیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق منگل کے روز صبح تقریباً 11:30 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک تیندوا نانی دامَن کے بازار میں واقع مٹھائی کی دکان میں گھس آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور جنگلاتی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔ عمارت کی تیسری منزل پر موجود تھا تیندوا ریسکیو آپریشن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات کے روز وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب...
محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ پچھلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3ڈگری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں 48 گھنٹوں کے دوران شارک کے 4 حملوں کے بعد کئی ساحل بند کر دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شارک کے حملے کا تازہ ترین واقعہ منگل کی صبح نیو ساؤتھ ویلز کے مڈ نارتھ کوسٹ میں پوائنٹ پلومر کے قریب پیش آیا جہاں 39 سالہ سرفر کو نیشنل پارک کے کیمپ گراؤنڈ کے قریب سرفنگ کرتے ہوئے شارک نے کاٹ لیا۔ مقامی ہیلتھ ڈسٹرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے تھے اور اسے واقعے کے فوراََ بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار سے سڈنی اور اس کے گرد و نواح کے ساحلی علاقوں میں شارک کے حملوں کے متعدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی، جو کبھی روشنیوں، صنعتوں اور مواقع کا شہر کہلاتا تھا، آج بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی علامت بنتا جا رہا ہے۔ اس شہر میں زندگی کا آغاز کسی امید کے ساتھ نہیں بلکہ ایک مسئلے کے ساتھ ہوتا ہے، اور دن کا اختتام کسی نئے بحران پر۔ پانی کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹرانسپورٹ کی بدنظمی اور اب گیس کا شدید بحران یہ سب مل کر شہری زندگی کو ایک مستقل اذیت میں بدل چکے ہیں۔ گیس، جو جدید شہری زندگی کی بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے، کراچی کے لاکھوں گھروں میں محض ایک خواب بن چکی ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں...
ایک خبر کے مطابق وارانسی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اس معاملے میں آئندہ بھی کوئی گمراہ کن خبر یا اے آئی سے تیار کردہ مواد پھیلایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وارانسی میں منی کرنیکا گھاٹ پر جاری تعمیر نو کے کام کو لے کر عام آدمی پارٹی کی طرف سے مسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ پر ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی والوں میرے اوپر مقدمہ لکھ کر مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش مت کرو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تمہارے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ بار کی ملاقات میں کیس مینجمنٹ بہتر بنانے پر اتفاق ہو گیا، سپریم کورٹ نے ماہانہ کاز لسٹ پیشگی جاری کرنے اور ڈی لسٹنگ سے اڑتالیس گھنٹے قبل اطلاع دینے کا فیصلہ کر لیا۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں ماہانہ کاز لسٹ پیشگی جاری کی جائے گی جبکہ ہفتہ وار کاز لسٹ بدھ تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقدمات کی ڈی لسٹنگ سے اڑتالیس گھنٹے قبل اطلاع لازمی ہوگی، جبکہ چوبیس گھنٹے کے اندر ڈی لسٹ ہونے والے کیسز اسی ہفتے دوبارہ مقرر کیے جائیں گے۔ابتدائی سماعت کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اسی سال سے زائد عمر کے قیدیوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر...
شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے خراب ہونے والے گھریلو گیس میٹرز کی تبدیلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن گھریلو صارفین کے بلوں میں ریڈنگ چارج نہیں ہو رہا، ان کے میٹرز کو خراب قرار دے کر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے مختلف علاقوں میں سینکڑوں صارفین کے گیس میٹرز کو خراب ڈکلیئر کیا ہے اور ان کی نشاندہی کے بعد فیلڈ ٹیموں کو میٹرز کی تبدیلی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ اتارے جانے والے پرانے میٹرز کو ایس این جی پی ایل کی لیبارٹری بھجوایا جائے گا، جہاں تکنیکی جانچ کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7...
سعید احمد:شدید دھند کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس: 3 گھنٹے 25 منٹ لیٹ,پاکستان ایکسپریس: 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ,عوام ایکسپریس: 3 گھنٹے 15 منٹ لیٹ,کراچی ایکسپریس: 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ,تیز گام ایکسپریس: 2 گھنٹے 20 منٹ لیٹ,ملت ایکسپریس: 2 گھنٹے 15 منٹ لیٹجعفر ایکسپریس: 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ,پاک بزنس ایکسپریس: 1 گھنٹہ 45 منٹ لیٹ,خیبر میل ایکسپریس: 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ اورٹرینیں لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافر مشکلات، روانگی...
افغانستان اور تاجکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور کابل میں حالیہ دھماکے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغانستان–تاجکستان سرحدی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صورتحال کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان میں مقیم یا سرحدی علاقوں کے قریب موجود چینی شہری بروقت اور مناسب انداز میں ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔ سفارتخانے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں۔ یہ ایڈوائزری ایسے وقت...
لاہور:گھر میں 17 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، جس میں بڑی بھابی ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں گھر سے سونا غائب کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے سونا چوری کرنے کے بعد اسے فروخت کر دیا اور حاصل ہونے والی رقم اپنی سہیلی کے گھر بطور امانت رکھوا دی۔ دوران تفتیش ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ایس...
فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکانکراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ آپ مجسٹریٹ سے گھر کا سرچ وارنٹ لیں، آج ملزمان کو گرفتار کرکے 11 بجے تک عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا، وقفے کے بعد این سی سی ائی اے حکام، پولیس حکام، اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے، این سی سی آئی اے، پولیس کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان ایک گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات شاہراہِ نور جہاں کے قریب نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقع مکان نمبر 75A کی دوسری منزل پر پیش آئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق نامعلوم چوروں نے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑے اور نہایت اطمینان کے ساتھ قیمتی سامان سمیٹا۔ متاثرہ مکان مالک نے پولیس کو دی گئی ابتدائی اطلاع میں بتایا کہ چوری ہونے والے سامان جس میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا‘ 500 یورو...
باقی اشیاء میں سب سے اہم ہیں پھلوں اور سبزیوں کا کسی بھی قسم کا کچرا، ا س میں چھلکے اور پھل دونوں شامل ہیں- انھیں دوبارہ زیر استعمال لایا جا سکتا ہے، اس کے لیے آپ انھیںذرا سی تکلیف کرکے چھوٹا کاٹ لیں اور اپنے گھروں میں لان یا کیاری کی مٹی میں شامل کر لیں- اگر آپ کے گھر میں لان ہے نہ کیاری تو آج کل جگہ جگہ grow bags ملتے ہیں جو کہ بہت مہنگے بھی نہیں ہوتے ، ان میں آپ زیادہ تر کچرا اور تھوڑی مٹی ملا کر اس سے پودے یا چھوٹی موٹی سبزیاں اگا سکتے ہیں- ا س کھاد میں ہم کاغذ اور گتے بھی کاٹ کر اور پانی ملا کر رکھ...
کراچی: گل پلازہ کے عقبی جانب تلاش و بچاؤ اور ملبہ ہٹانے کے جاری آپریشن کے دوران انتہائی پریشانی سے دوچار شہری یاسین نے بتایا کہ وہ لوگ گودھرا الیون جی نیوکراچی کے رہائشی ہیں۔ گل پلازہ سانحے کے بعد ان کا چھوٹابھائی 27 سالہ محمد عارف لاپتہ ہے جو 5 سال سے30 ہزار ماہانہ تنخواہ پر برتنوں کی ایک دکان پر سیل مین کا کام کرتا تھا۔ لاپتہ عارف کے بڑے بھائی یاسین نے بتایاکہ ہفتے کی رات آگ لگنے کے بعد ان کی اپنے بھائی سے فون کال پر بات ہوئی کہ گل پلازہ میں آگ لگ گئی، وہ دکان بند کرکے نکل رہا ہے۔ مگر اگلی کال میں بتایا کہ ان کے فلور پر دھواں...
بھارت(ویب ڈیسک) ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ضلع بریلی گاؤں کے مسلمان ایک گھر کے اندر باجماعت نماز ادا کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خالی مکان کو عارضی مسجد کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے امن و امان خراب کرنے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق مالک مکان کی اجازت اور مرضی سے گاؤں کے مسلمان وہاں نماز ادا کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کو مجسٹریٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانتیاگو: امریکی ملک چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 18 سے زاید افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار سے زاید افراد والا پورا گاﺅں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب امریکی ملک چلی کے صدر گیبریل بورک نے جنوبی حصے کے 2 علاقوں نیوبلے اور بیو بیو میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں علاقوں میں تقریباً 21 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس سے آبادیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔ ایسی صورت میں حکام کو انخلا کے احکامات جاری کرنا پڑے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ آگ کے باعث 250 گھر مکمل طور پر...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق یوسف گھرکی کے بڑے بھائی آصف یوسف گھرکی وفات پا گئے. مرحوم کی نمازِ جنازہ کل (20 جنوری) بروز منگل صبح 30ـ10 بجے، 432جی بلاک,ڈی ایچ اے فیز 5,لاھور میں ادا کی جائے گی . *خبرِ غم*انتہائی دکھ سے اطلاع دی جاتی ہے کہ رہنما پیپلز پارٹی و سابق ایم پی اے، سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی *فاروق یوسف گھرکی* کے بڑے بھائی *آصف یوسف گھرکی* قضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں.1/2@BBhuttoZardari @RPAPPP — PPP Punjab (@PPPPunjabSM1) January 19, 2026 شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شدت پسندوں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شدت پسندوں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔یہودی آبادکاروں کے حملے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جنہیں اسرائیلی میڈیا نے نشر کیا۔ اسرائیلی فوج نے یہودی قوم پرست حملوں کو تسلیم کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں یہودی قوم پرستانہ جرائم اور آبادکاروں کے تشدد کے 750 سے زائد...
ویب ڈیسک : گل پلازہ شاپنگ سینٹر کے تیسرے فلور پر دوبارہ آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اب تک درجنوں افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے...
لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث جھلسنے والوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچے شامل ہیں، جب کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
جنوبی افریقہ نے شدید اور طویل بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد قومی آفت کا اعلان کر دیا ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے، جن میں بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک موزمبیق میں پناہ لی۔ ہفتوں سے جاری بارشیں، 2 ممالک شدید متاثر جنوبی افریقہ اور موزمبیق میں گزشتہ کئی ہفتوں سے موسلا دھار بارشوں اور طوفانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کی شمال مشرقی صوبوں لیمپوپو اور مپومالانگا میں اب تک 30 سے زائد افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں پانی گھروں اور بستیوں میں داخل ہو گیا،...
دنیا کی قدرتی تاریک راتیں مستقبل میں مزید روشن ہو سکتی ہیں، کیونکہ ایک امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی نے خلا میں بڑے آئینے نصب کرنے کا متنازع منصوبہ پیش کیا ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا تو زمین کے رات کے آسمان کی قدرتی تاریکی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم اسٹارٹ اپ Reflect Orbital ہزاروں بڑے خلائی آئینے زمین کے مدار میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان آئینوں کا مقصد سورج کی روشنی کو رات کے وقت واپس زمین کی طرف منعکس کرنا ہے، تاکہ شہروں یا سولر پاور اسٹیشنز کو اضافی روشنی فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے چاند پر تاریخ کا پہلا ہوٹل...
معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے حالیہ کنسرٹ کے دوران بولے گئے نازیبا جملوں پر شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔ دو دن قبل دہلی میں ہونے والے نانکو اور کارون کے کنسرٹ سے ہنی سنگھ کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ پر انہیں کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے بولنے پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد اب بھارتی گلوکار نے اپنے اس اقدام پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پورے واقعے کی وضاحت دیتے اور معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے...
لاہور کے بیدیاں روڈ پر ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے۔ اہلِ محلہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ضلع کرم کے قومی مشران اور عمائدین کا جرگہ ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے نقل مکانی کرنیوالے گھرانوں کی رجسٹریشن ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، رجسٹرڈ گھرانوں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی ایک ہفتے میں یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سہیل آفریدی نے کہا بے گھر افراد کے مسائل کے حل کیلئے جلد ضلع کرم کا دورہ کروں گا، دکانوں کی مد میں معاوضوں کی ادائیگی بھی جلد فراہم کی جائے گی۔
لاہور میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چہل بیدیاں روڈ پر گھر میں اگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق گھر میں اگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے۔ ریسکیو اہلکار کی جانب سے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی افراد کو میو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
گل پلازہ آتشزدگی؛ 36 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 54 لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب...
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف ترین کاروباری مرکز “گل پلازہ” میں آگ لگنے کے23گھنٹے بعد معائنہ کرنے کیلئے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وہ مصروفیات کی بنا پر اسلام اباد گئے تھے جہاں سے وہ مری کی نتھیا گلی پہنچے۔ مرتضی وہاب نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 207سے اسلام اباد سے اتوار کی رات 7:45 بجے کراچی پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے گل پلازہ پہنچے۔ جہاں مشتعل لواحقین اور دکانداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ صورتحال کا اندازہ ہونے پر وہ گل پلازہ کے پڑوس میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس بیٹھ گئے تو شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں اس نمائندے نے مرتضی وہاب کو سوال بھیجا مگر...