Jasarat News:
2026-07-24@04:07:08 GMT

پنجاب میں ٹیلی میڈیسن اور گھر بیٹھے علاج کا نظام متعارف

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

پنجاب میں ٹیلی میڈیسن اور گھر بیٹھے علاج کا نظام متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جھنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز گھر گھر جا کر عوام کو طبی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ علاج معالجہ ہر شہری کی دہلیز تک پہنچ سکے۔

کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال جھنگ میں کارڈیک سرجری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا ہدف ہے کہ عوام کو ہر قسم کا معیاری علاج اپنے ہی ضلع میں میسر ہو اور بڑے شہروں کا رخ کرنے کی مجبوری ختم کی جائے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ماہر ڈاکٹرز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کریں گے جبکہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بنیادی علاج فراہم کریں گے،  لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی تعمیر کا آغاز مارچ سے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھنگ جیسے دور افتادہ شہر میں کیتھ لیب کا قیام ان کے خواب کی تعبیر ہے۔ اب غریب اور امیر کا علاج ایک جیسا ہوگا، میرے ذہن میں کسی قسم کی تفریق نہیں، دل کے مریضوں کے لیے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں، خصوصاً غریب اور وسائل سے محروم افراد کے لیے۔

انہوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی صورت میں 60 منٹ کا گولڈن آور انتہائی اہم ہوتا ہے، اگر اس دوران مریض کو اسپتال منتقل کر دیا جائے تو جان بچائی جا سکتی ہے، جھنگ کی کیتھ لیب میں انہوں نے خود مریض کے پروسیجر کا مشاہدہ کیا اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ اب مریضوں کو لاہور لے جانے کے بجائے جھنگ ہی لایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں مختصر مدت میں 16 کیتھ لیبز کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ ساہیوال، مری اور سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے دکھ درد میں حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت