ہنی سنگھ نے کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے بولنے پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے حالیہ کنسرٹ کے دوران بولے گئے نازیبا جملوں پر شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔
دو دن قبل دہلی میں ہونے والے نانکو اور کارون کے کنسرٹ سے ہنی سنگھ کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ پر انہیں کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے بولنے پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
جس کے بعد اب بھارتی گلوکار نے اپنے اس اقدام پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پورے واقعے کی وضاحت دیتے اور معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کنسرٹ میں بطور مہمان گیا تھا اور جب میں وہاں پہنچا اور میں نے شرکاء میں’جینریشن زی‘ کو بڑی تعداد میں دیکھا تو سوچا کہ میں انہیں ان کی زبان میں ایک اہم پیغام دوں اور میں نے اسی زبان میں بات کی جسے وہ زیادہ بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور ایسی ہی زبان آج کل کی فلموں اور اسڑیمنگ سروسز پر نشر ہونے والی ویب سیریز میں استعمال بھی کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کنسرٹ میں بطور مہمان گیا تھا اور جب میں وہاں پہنچا اور میں نے شرکاء میں’جینریشن زی‘ کو بڑی تعداد میں دیکھا تو سوچا کہ میں انہیں ان کی زبان میں ایک اہم پیغام دوں اور میں نے اسی زبان میں بات کی جس زبان کو وہ زیادہ بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور ایسی ہی زبان آج کل کی فلموں اور اسڑیمنگ سروسز پر نشر ہونے والی ویب سیریز میں استعمال بھی کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لیکن بہت سے لوگوں کو میرے الفاظ برے لگے جو میں نے کنسرٹ کے دوران استعمال کیے اس لیے میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جنہیں میرے الفاظ برے لگے۔
ہنی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، انسان ہی غلطیاں کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کنسرٹ کے دوران ہنی سنگھ نے اور میں نے کہ میں کہا کہ
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔