بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ایک ہولناک قتل کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے اپنی 35 سالہ ’لائیو اِن پارٹنر‘ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو لوہے کے صندوق میں بند کر کے جلا دیا۔ شواہد مٹانے کے لیے ملزم نے راکھ کو بوریوں میں بھر کر دریا میں بہا دیا، جبکہ باقی ماندہ جلی ہوئی باقیات کو اپنی دوسری بیوی کے گھر منتقل کرنے کی کوشش کی۔

ملزم کی دوہری زندگی بے نقاب

پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم رام سنگھ پریہار دوہری زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی 2 شادیاں تھیں، پہلی بیوی جھانسی کے سپری بازار علاقے میں رہتی تھی جبکہ دوسری بیوی گیتا سٹی کوتوالی کے علاقے میں مقیم ہے۔ مقتولہ پریتی ملزم کے ساتھ بطور ’لائیو اِن پارٹنر‘ رہ رہی تھی۔

قتل کی وجہ: رقم کا تنازع

ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پریتی ملزم سے بھاری رقم کا مطالبہ کر رہی تھی اور اس سے پہلے بھی لاکھوں روپے لے چکی تھی۔ اسی مالی دباؤ کے باعث ملزم نے مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا۔

لاش جلانے اور شواہد مٹانے کی منصوبہ بندی

پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزم نے لاش کو ترپال میں لپیٹا اور بعد ازاں لوہے کے صندوق میں رکھ کر آگ لگا دی۔ لاش جلنے کے بعد ملزم نے راکھ کو بوریوں میں بھر کر قریبی دریا میں پھینک دیا، تاہم کچھ ہڈیاں اور جلی ہوئی باقیات صندوق میں رہ گئیں۔

مشکوک صندوق نے راز فاش کر دیا

یہ سنگین جرم اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک لوڈر ڈرائیور نے مشکوک حرکت کو بھانپ لیا۔ ہفتے کی رات رام سنگھ نے اپنی دوسری بیوی سے بیٹے نتن کو فون کیا اور ایک لوڈر کرایے پر لے کر نیلا بھاری صندوق گیتا کے گھر بھجوانے کی کوشش کی۔

لوڈر ڈرائیور جئے سنگھ پال نے صندوق کے وزن اور افراد کے رویے کو مشکوک جان کر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دے دی۔

پولیس کی کارروائی، جلے ہوئے انسانی اعضا برآمد

پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد جب صندوق کھولا گیا تو اس میں جلی ہوئی انسانی باقیات، ہڈیوں کے ٹکڑے اور کوئلے جیسے مواد موجود تھے۔ فرانزک ٹیم نے شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا مؤقف

ایس پی سٹی پریتی سنگھ کے مطابق، ’لوڈر ڈرائیور کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ صندوق سے انسانی ہڈیوں اور جلے ہوئے مواد کی برآمدگی ہوئی ہے۔ ملزم کی دوسری بیوی نے بتایا کہ رام سنگھ ’لائیو اِن پارٹنر‘ کی جانب سے رقم کے مطالبے سے پریشان تھا۔ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے بیٹے سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔‘

پڑوسیوں نے بھی مشکوک سرگرمیوں کی تصدیق کی

ملزم کی پڑوسن سربھی نے بتایا کہ رام سنگھ کئی دنوں سے لکڑیاں جمع کر رہا تھا۔ ’چند دن پہلے عجیب سی بو آ رہی تھی، لیکن ہم نے سمجھا کہ وہ سردی کے باعث آگ جلا رہا ہے۔‘

مقدمہ درج، مرکزی ملزم مفرور

جھانسی پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل ممکنہ طور پر 8 جنوری کے آس پاس کیا گیا۔ ملزم کا بیٹا اور ایک ساتھی زیرِ حراست ہیں، جبکہ مرکزی ملزم رام سنگھ پریہار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لائیو ا ن پارٹنر دوسری بیوی کے مطابق رام سنگھ ملزم کی کے بعد

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا