City 42:
2026-07-24@01:48:39 GMT

کچے میں گرینڈ آپریشن جاری، 11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

محمد اسلم: روجھان کے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد 11 ڈاکوؤں نے خوف کے مارے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے گولا باری کی گئی جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11 ڈاکوؤں نے خوف کے باعث پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ انہوں نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکو بھاری اسلحے سمیت پولیس تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ یہ ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور بنکرز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ مزید ڈاکوؤں کو گرفتاری دینے کی وارننگ دی گئی ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکوؤں کے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک