کرک میں شقی القلب شخص کی اہلخانہ پر فائرنگ ، 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈی آئی خان : ضلع کرک کے علاقے صابرآباد، غنڈی میرخان خیل میں شقی القلب شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنے ہی اہلخانہ پر گولیاں برسادیں، ہولناک واقعے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ملزم فاروق عرف فاروقائے کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اس کی اہلیہ، بیٹی، بہن، 2 بھائی اور دونوں بھائیوں کی بیویاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دی گئیں۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ ظفر اللہ، 48 سالہ خورشید، 40 اور 30 سالہ 2 خواتین، 6 سال اور 3 ماہ کی 2 بچیاں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ملزم فاروق عرف فاروقائے نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کی جبکہ ملزم پولیس پر بھی مسلسل فائرنگ کر رہا تھا۔
ڈی پی او کرک نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کے محرکات اور پس منظر جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔