شیخ عبد الرؤف قتل کیس: ملزم واجد گرفتار، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کے پہلے اندھے اور سنگین قتل کیس کو قلیل وقت میں ٹریس کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شیخ عبد الرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد مقتول کی ہی گاڑی میں فرار ہوگیا تھا، تاہم اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو کامیابی سے ٹریس کرلیا۔
اسلام آباد میں 13 جنوری کو قتل ہونے والے پی ٹی آئی لیگل ٹیم ممبر وکیل شیخ رؤف کا مبینہ قاتل پولیس نے گرفتار کرکے اسلام آباد کچہری پیش کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا مالاکنڈ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ملزم واجد خان کو پولیس نے گرفتار ی pic.
— Asim Baig Adv (@AsimBaigILF) January 17, 2026
گرفتار ملزم اس وقت زیرِ تفتیش ہے اور عدالت نے اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اسلام آباد پولیس کی ٹیم کی بہترین کوآرڈی نیشن، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سال 2025 کے دوران بھی 18 سنگین جرائم کو بروقت اور قلیل وقت میں ٹریس کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ کوئی بھی ملزم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔
’شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی پولیس اسلام اباد اندھا قتل مقتول ملزم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی پولیس اسلام اباد اندھا قتل مقتول اسلام آباد پولیس پولیس نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔