جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، بدقسمتی سے سیاست کا معیار ایک دوسرے پر تنقید تک رہ گیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سائبر نائف سے علاج مفت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت دنیا میں واحد ہے جو سائبر نائف سے مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ سال 29 لاکھ افراد کے مفت علاج کیلئے، این آئی سی وی ڈی میں سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے56 فیصد مریض دل کے امراض کا علاج کراتے ہیں۔ 2022ء میں آنے والے سیلاب سے سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں۔ ہم کروڑوں لوگوں کو مفت گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت تھر کے انفراسٹرکچر کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔