data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260118-08-17
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرے اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق کرائے، 15 فروری کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوئے تو جماعت اسلامی اسی روز بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرکے آئین کا قتل کیا گیا ہے۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف اسلام آباد کے 20 مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اانہوں نے ہما ایوب، عامر نواز ، تحسین خالد ودیگررہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد کے دفتر میلوڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ اسلام آباد کے عوام سے دشمنی کی گئی ہے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوا لوگوں نے کاغذات جمع کیے ہم نے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے مگر اس کے بعد انتخابات ملتوی کردیے گئے، امید تھی کہ 15 فروری کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے۔ اسلام آباد کے عوام کو ان کے بنیادی،جمہوری حق سے مسلسل 5 سال سے محروم کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا حکومت کے لیے لازمی ہیں حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن نہ کرائے۔بلدیاتی الیکشن نہ کرانا آئین کا قتل ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے الیکشن کمیشن کا کام الیکشن ملتوی کرنا نہیں بلکہ الیکشن کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آزادانہ حیثیت استعمال نہیں کررہاہے بلکہ حکومت کی ڈھال بنا ہوا ہے اور الیکشن نہیں کرارہاہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت الیکشن میں ہار جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آئین معطل ہے اور بیوروکریسی مسلط ہے۔ بلدیاتی اختیارات بیوروکریسی استعمال کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن حکومت کی سہولت کاری کررہی ہے ۔ بلدیاتی آرڈیننس اسلام آباد کے عوام کی توہین ہے یہ عوام سے خوفزدہ ہیں ان کو ہار نظر آرہی ہے اس لیے یہ اس طرح کے اقدمات خوف کی وجہ سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر آئینی بلدیاتی آرڈیننس فوری طور پر حکومت واپس لے اور الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔الیکشن شیڈول واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف اسلام آباد کے 20 مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ 15فروری کو الیکشن نہ ہوئے تو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں بلدیاتی انتخابات بلدیاتی الیکشن انتخابات ملتوی اسلام ا باد کے الیکشن ملتوی الیکشن کمیشن ملتوی کرنے الیکشن نہ

پڑھیں:

طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی