بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور parliament WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلیس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظورکرلیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پرہوگا۔ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے افراد پر ہوگا۔
قانون میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا اور اس جرم کے مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2026 میں بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی جرم ہوگا، بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا، خاندان کے افراد کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروح کرنا بھی جرم قرار دیا گیا۔
ایکٹ کے مطابق بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی، گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے، بیوی بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر فریق کا خیال نہ رکھنا بھی قابل سزا جرم ہے۔ ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں جنسی استحصال کے ساتھ معاشی استحصال بھی شامل ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ کی قید ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربورڈ آف پیس میں شمولیت اسلامی ممالک کا مشترکہ فیصلہ, حماس کیخلاف استعمال نہیں ہوں گے،عسکری ذرائع بورڈ آف پیس میں شمولیت اسلامی ممالک کا مشترکہ فیصلہ, حماس کیخلاف استعمال نہیں ہوں گے،عسکری ذرائع اقتدار کے محض 3 ماہ بعد جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے اسمبلی تحلیل کردی بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں کونسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ نام سامنے آگیا وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 35 دن مکمل، بھارت نے جواب نہ دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :