سعودیہ پلٹ مسلم نوجوان کو ہندو لڑکی سمیت قتل کرکے دفنا دیا گیا؛ ہولناک داستان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والا بھارتی مسلم نوجوان انجام سے بے خبر اپنی بچپن کی پسند سے شادی کے لیے بھارت لوٹا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ارمان مدینہ میں بطور ٹائل ورکر کام کرتا تھا اور چند مال قبل ہی اپنے گاؤں لوٹا تھا۔
ارمان اپنے پڑوسی ہندو لڑکی کاجل سینی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔ دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔
مسلم نوجوان نے اپنے گھر والوں کو شادی کا پیغام لے کر کاجل کے گھر بھیجا تھا اور کچھ عرصے بعد لڑکی والدین نے ہامی بھی بھرلی تھی۔
کاجل کے ساتھ شادی کے سپنے سجائے ارمان گاؤں واپس آیا تھا اور اس بار اپنی محبت کو بیاہ کر ساتھ ہی لے جانا چاہتا تھا۔
تاہم کاجل کے بھائی اس رشتے سے خوش تھے اور موقع دیکھ کر دو بھائیوں نے ارمان کو پکڑ لیا جب کہ تیسرے نے چھری کے وار کرکے ارمان کو بیدردی سے قتل کردیا۔
بھائیوں کا خون سفید ہوچکا تھا جب ارمان کو بچانے کاجل آئی تو انھوں نے اپنی سگی بہن کو بھی بخشا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔
لڑکی کے بھائیوں اور اہل خانہ نے دونوں کی لاشوں کو دریا کنارے ایک گڑھا کھود کر اس میں ڈال دیا اور تینوں بھائی فرار ہوگئے۔
ادھر ارمان کے گھر والوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کی کوششوں سے تھک ہار کر تھانے میں شکایت درج کرائی اور شک کاجل کے گھر والوں پر ظاہر کیا۔
پولیس نے تحقیقات شروع کی اور جلد ہی قبر تک جا پہنچے جس کے بعد کاجل کے والد اور تین بھائیوں کو دوسرے شہر جاکر گرفتار کرلیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.