پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اگرچہ کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ کراچی ان کے اندر سے ابھی تک مکمل طور پر نہیں نکل سکا ہے۔ شہر بدلا ہے، موسم بدلا ہے، پہاڑ اور ہریالی سے گھِر گئے ہیں، مگر ان کی عادتیں وہی پرانی کراچی والی ہیں۔حال ہی میں شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسلام آباد کے اپنے گھر میں ناشتہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں سرسبز مناظر ہیں، اردگرد کا ماحول پرسکون ہے، سامنے مارگلہ کے پہاڑ ہیں۔ لیکن اصل کہانی ویڈیو سے زیادہ اس کے کیپشن میں چھپی ہوئی تھی، جہاں شاہد آفریدی نے لکھا: ’اگر وقت گیارہ بجے کے بعد ہو لیکن ایک بجے سے پہلے ہو تو وہ ناشتہ ہی ہوتا ہے‘۔بس یہی وہ جملہ تھا جس نے ثابت کر دیا کہ کراچی کا بندہ چاہے کہیں بھی رہے، اگر دل کراچی کا ہو تو گیارہ بجے سے پہلے ناشتے پر دل مانتا ہی نہیں۔کراچی میں ناشتہ ایک لائف اسٹائل ہے، جس کے اوقات کار طے نہیں ہیں، اکثر یہ ناشتہ دوپہر کے قریب جا کر ہوتا ہے۔ بیرون ملک اسے ’برنچ‘ کہا جاتا ہے۔دوسری طرف اسلام آباد ہے، جہاں لوگ فجر کے ساتھ جاگتے ہیں، چھ بجے واک پر نکلتے ہیں، سات بجے ناشتہ کرتے ہیں اور آٹھ بجے اپنی مصروفیات میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اسلام آباد کے اکثر رہائشیوں کا تو رات دس بجے موبائل بھی سو جاتا ہے۔ایسے شہر میں صبح گیارہ بجے ناشتہ کرنا ایک چھوٹا سا ثقافتی جھٹکا بھی سمجھا جا سکتا ہے۔شاہد آفریدی کی ویڈیو دیکھ کر اسلام آباد کے کئی لوگ شاید حیران ہوئے ہوں کہ یہ ناشتہ ہے یا لنچ کا ٹیزر، جبکہ کراچی والوں نے دل ہی دل میں مسکرا کر کہا ہوگا کہ بالکل ٹھیک کہا، گیارہ بجے کا ناشتہ ناشتہ ہی ہوتا ہے۔آخر عادتیں شہر بدلنے سے نہیں بدلتیں، خاص طور پر جب بات کراچی کی ہو۔یوں لگتا ہے کہ آفریدی صاحب نے اسلام آباد کا ایڈریس تو لے لیا ہے، مگر ان کی گھڑی اب بھی کراچی کے وقت پر چل رہی ہے۔پہاڑوں کے درمیان بیٹھ کر بھی اگر ناشتہ گیارہ بجے ہو رہا ہو تو سمجھ لیجیے کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں، ایک عادت ہے، جو انسان کے ساتھ ہر جگہ چلی جاتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی اسلام آباد گیارہ بجے کہ کراچی

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک