data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ آپ مجسٹریٹ سے گھر کا سرچ وارنٹ لیں، آج ملزمان کو گرفتار کرکے 11 بجے تک عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا، وقفے کے بعد این سی سی ائی اے حکام، پولیس حکام، اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے، این سی سی آئی اے، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے وارنٹ کی تعمیل نہ ہو سکی۔ این سی سی آئی اے، پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیاگیا۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے جس کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہوگی اس کے خلاف کاروائی ہوگی، 2 بجے تک این سی سی آئی اے، پولیس وارنٹ سے متعلق رپورٹ جمع کروائے۔ ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت میں دو بجے تک وقفہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آج(منگل) تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دو مرتبہ ضمانت کینسل ہوئی ہے اور اب ان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا جا چکا ہے، وکیل سے کوئی زیادتی ہو بھی جائے تو جج کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں جج صاحب ہر 15 منٹ بعد کیس چلا رہے ہیں، ایمان مزاری ایک خاتون ہیں انکی طبیعت ناساز ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد ججز کا ایک اہم مرتبہ ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت بجے تک

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم