ویب ڈیسک :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تحفظ کے لیے گھروں اور فلیٹس میں بھی فائر سسٹم ہونا چاہیے۔

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گُل پلازہ سانحے کے تناظر میں کہا ہے کہ گھروں اور فلیٹوں میں بھی فائر سیفٹی سسٹم ہونا چاہیے۔ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے گی۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، اس میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہیں، تمام گیس اسٹیشنز میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہوتا ہے، کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، ان میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہے، نیا گھر یا دکان بنائی جائے تو اس میں بھی سیفٹی کا سسٹم موجود ہونا لازمی ہونا چاہیے۔

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

 ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ ہر ایک کیلئے افسوسناک ہے،اس سانحے میں بہت قیمتی جانیں ضائع ہوئیں  تاہم ہر چیز کا ملبہ وزیراعلیٰ سندھ پر نہیں ڈالاجا سکتا,گُل پلازہ میں آگ لگنے کی انکوائری ہو رہی ہے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے، انکوائری کے بعد چیزیں سامنے آئیں گی اور جس کی کوتاہی ہو گی اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پہلے بھی مارکیٹ میں آگ لگی تھی تو تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا، اب بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، نقصان کیلیے میکنزم بنایا ہے, کراچی میں دو سال کےعرصے میں جہاں آگ لگی وہ اسی کے ایم سی نے بجھائی، اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے پاس کوئی خاص ٹیکنالوجی تھی تو وہ خود آفر کر سکتے تھے، ہم نے کسی کو منع نہیں کیا تھا، تاہم ہر ادارے کو بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔

بنگلہ دیش ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن