مری میں 12 سے 20 انچ تک برف باری متوقع ، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: مری میں مغربی سسٹم کے زیرِ اثر آج اور کل بارش کے ساتھ 12 سے 20 انچ تک برفباری کی پیشگوئی کے بعد پنجاب حکومت نے ہنگامی انتظامات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے خود مری کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مری پہنچے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہیں برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں برفباری اور بارش کا امکان ہے اور 12 سے 20 انچ تک برف پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانا چاہتی ہوں:مدیحہ امام
صوبائی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ حساس شاہراہیں اور اہم پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کی جائے، مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے اور بروقت اپ ڈیٹس لینے کی بھی ہدایت کی۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری کی مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اور سالٹ کیمپس، ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے میکینیکل ونگ کی برف ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے والی مشینری کا جائزہ لیا۔
بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کی ساڑھے تین سالہ کوششیں کی تفصیلات سامنے آگئیں
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت سیاحوں اور مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور برفباری کے طوفان سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں سے مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر کے مطابق نمک کے بیگز کی وافر مقدار اسٹور رومز میں موجود ہے اور مری میں 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔ ڈی سی مری، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ہائی وے اور میکینیکل ونگ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
معروف صحافی و دانشور منو بھائی مرحوم کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ