پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پی کے، کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبر  پی کے سہیل آفریدی نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندیوں کے بعد قیمتوں کے دبائو سے عوام کو تحفظ دیا جا رہا ہے، خوراک کی دستیابی کو صوبائی رکاوٹوں یا انتظامی حدود کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل ایک 151 ملک بھر میں اشیا کی آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت دیتا ہے، صوبے کی اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی قیمت 13,650 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت خیبر پی کے گندم 10,414 روپے فی 100 کلو کی رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام کو آٹا 3,020 روپے فی 20 کلو کے بجائے 2220 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، گندم کی ریلیز کا عمل مکمل طور پر شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا، صرف مستحق فلور ملز اور مجاز ڈیلرز کو گندم فراہم کی جائے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ضلع اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ اور فزیکل ویریفکیشن کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حکومت خیبر  پی کے ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور غریب آدمی کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جائے گی

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر