پنجاب کی گندم پالیسی کا اعلان، فی من قیمت 3500 روپے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-10
لاہور (نمائندہ جسارت ) پنجاب حکومت نے گندم پالیسی 2026ء کا اعلان کردیا ہے،نئی گندم کی فی من قیمت 3500 روپے رکھی گئی ہے۔گندم پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دے دی، حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے، رواں سال کے لیے گندم کی قیمت2025ء میں گندم کی اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی ہے۔پالیسی کے مطابق اسٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کیا جائے گا، حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی، منتخب اسٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے۔مزید برآں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایگریکیٹر کل گندم کا 0.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گندم کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔