وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندیوں کے بعد قیمتوں کے دباؤ سے عوام کو تحفظ دیا جا رہا ہے، خوراک کی دستیابی کو صوبائی رکاوٹوں یا انتظامی حدود کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع کردی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندیوں کے بعد قیمتوں کے دباؤ سے عوام کو تحفظ دیا جا رہا ہے، خوراک کی دستیابی کو صوبائی رکاوٹوں یا انتظامی حدود کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل ایک 151 ملک بھر میں اشیاء کی آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت دیتا ہے، صوبے کی اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی قیمت 13,650 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت خیبر پختونخوا گندم 10,414 روپے فی 100 کلو کی رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام کو آٹا 3,020 روپے فی 20 کلو کے بجائے 2220 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، گندم کی ریلیز کا عمل مکمل طور پر شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا، صرف مستحق فلور ملز اور مجاز ڈیلرز کو گندم فراہم کی جائے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ضلع اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ اور فزیکل ویریفکیشن کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حکومت خیبر پختونخوا ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور غریب آدمی کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گندم کی جائے گی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن