کولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تصویر پر طنز کے نشتر برسا دیے۔ 

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گڈ گورننس روڈ میپ سے متعلق جاری پوسٹر پر پنجاب کی وزیراطلاعات نے دلچسپ رد عمل دیا۔ 

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی کے پی حکومت کے اس پیغام کو ری شیئر کیا اور لکھا ’دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں، خواہ مخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔‘

عظمیٰ بخاری نے اپنے طنزیہ بیان میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کے پی میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں، ان گٹر کے ڈھکن کے پوسٹر پر سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصویریں بنی ہیں۔

انہوں نے اِن تصاویر پر طنزیہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے واہ اتنی ترقی ہو رہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتہ ہی نہیں چلا، ماشااللّٰہ۔‘


.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔  

 راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ 

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل