Jasarat News:
2026-07-24@03:18:12 GMT

کرپشن ڈاکو راج سندھ کی پہچان بن چکے ہیں،سہیل شارق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-11-13
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، کرپشن و ڈاکوراج سندھ کی پہچان بن چکی ہے ، دیانت دار قیادت اور نظام کہ تبدیلی ہی مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد شارق اور امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری نے شہدادپور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے چہیتے وزریراعلیٰ سندھ اور ان کی حکومت سندھ میں قانون کی بالادستی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کچھ طاقتیں سندھ کے وسائل پر قبضے کی بات کرکے بلاول زرداری عوام کی توجہ تبدیل کرنا ہیں، حالانکہ پی پی گزشتہ 17 برسوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ میں برسر اقتدار ہیں۔ جس طرح ان کی پارٹی نے پانی ، کارونجھر پہاڑ سے لیکر گیس بجلی کوئلہ گورکھ ہل اور این ایف سی ایوارڈ کی رقم، سندھ کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور سودے بازی کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ وسائل سے مالامال سندھ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی صحت و تعلیم اور امن جیسی بنیادی سہولت سے محروم، 78لاکھ بچے اسکولز سے باہر، 50 فیصد گیس اور 30 فیصد گھرانے سندھ میں بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔ گیس کی کل پیداوار میں 72 فیصد سندھ دیتا ہے۔ تھر کے کوئلہ سے بننے والی بجلی پورے ملک میں پہنچائی جارہی ہے مگر سندھ میں چولہے ٹھنڈے اور اندھیروں کا راج ہے۔کرپشن اور ڈاکوراج سندھ کی پہچان بنادی ہے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہزاروں ارب روپے وفاق سے ملنے کے باوجود لاڑکانہ سمیت سندھ کے شہر موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ہر شہر میں قبضہ خوروں کا راج اور سیوریج سسٹم تباہ ہے۔ تھر کول سے کمپنیوں نے رائلٹی کی مد میں 32ارب روپے سندھ حکومت کو دیے مگر 80 فیصد تھر کی آبادی بجلی روڈ راستوں اور صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ غربت وافلاس اور خوراک کی قلت کی وجہ سے بچے مررہے ہیں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے جس نے سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے اپنے نعرے کے برعکس عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا ہے۔ سندھ کے وسائل کی حفاظت کے بجائے لوٹ ماراور سودے بازی کی ہے۔ اس لیے تو لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیس پر عدالت کو یہ ریمارکس دینے پڑے کہ ڈائن بھی سوگھر چھوڑدیتی ہے۔ اس لیے نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی سندھ کی تقدیر بدل سکتی ہے جس کے لیے جماعت اسلامی بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو مہم چلا رہی ہے عوام حقیقی تبدیلی سندھ سے بے امنی ڈاکو راج کرپشن و بے امنی کے خاتمے اور عدل وانصاف کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں، پروگرام میں جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری ارشد علی خاصخیلی ، ایاز علی عمرانی شوکت علی کمبوہ ، آصف محمود قریشیاور شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کی سندھ کے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف