جماعت اسلامی کا وزیراعلی سندھ سے استعفے کا مطالبہ، ملین مارچ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعلی سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم فروری کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کردیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یکم فروری کو کراچی میں ملین مارچ نکالیں گے، سارے ڈسٹرکٹ میں لوگوں کو دعوت دیں گے، کیا کراچی کے لوگ کبھی آگ تو کبھی گٹر میں گرتے رہیں گے؟، وزیر اعلی سندھ کو اب استعفی دے دینا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا تھا کراچی میں ایک سسٹم کام کرتا ہے وہ سسٹم اسلام آباد چلا گیا تو اب کس سے گلہ کریں گے، جو کراچی میں اس مافیا کو لائے ہیں وہی اس کا صفایا بھی کریں، کراچی میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کام کرتی تو سانحہ گل پلازہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پانی بجھانے والی گاڑیاں دیر سے گل پلازہ پہنچیں پھر گاڑیوں میں پانی اور ڈیزل نہیں تھا، فائر فائٹرز کے پاس کٹس نہیں تھیں، سندھ حکومت والے ہزاروں ارب روپے کھا گئے لیکن فائر فائٹرز کو جدید آلات نہیں دے سکے، تین ہزار تین سو ساٹھ ارب روپے کہاں گئے؟۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ونڈر بوائے سمجھنا شروع کردیا ہے، بلاول بھٹو ونڈر بوائے بننے کیلئے میجک شو کرتے رہے، بلاول کی بریفنگ کرپشن کارکردگی اور لوٹ مار گل پلازہ میں جل رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے کالے قانون کو واپس لے، عوامی ریفرنڈم میں ستانوے فیصد لوگوں نے اس کالے قانون کو مسترد کیا ہے، اگر ہماری بات کو نہ مانا گیا تو پنجاب اسمبلی کا گھیرا بھی کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر ہم کس پر اعتبارکریں، خواجہ آصف سیاسی بحران کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، ناصر عباس کا اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سینیٹ میں پہلا خطاب روانڈا کی ہائی کمشنرکی چوتھے آل پاکستان وومن چیمبرز پریزیڈنٹس انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت درآمدات پر انحصار کم کرکے برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہے، محمد اورنگزیب فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن دعوت اسلامی کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے فلسطین پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ملین مارچ

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی