City 42:
2026-07-24@07:23:31 GMT

کچے کے 62 ڈاکوؤں نےسرنڈر کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: صادق آباد میں سندھ اور پنجاب کی پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں کچے کے 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔

  سرنڈر کرنے والوں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے مطابق، آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں شریک ہیں۔

کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

  ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ آپریشن کا مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ جو جرائم سے توبہ کرکے سرنڈر کریں گے، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، لیکن جو ریاست کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر محاصرے کے تحت آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔

رشتے کے تنازع پر 4افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی