وال چاکنگ اور غیر قانونی تشہیر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے لاہور پولیس کو وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد لاہور میں وال چاکنگ، تشہیری بینرز اور فلیکسز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور لاہور پولیس کو مشترکہ کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں غیر قانونی تشہیری مواد ہٹانے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق وال چاکنگ اور فلیکسز لگانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے دائر استغاثوں پر فوری مقدمات درج کیے جائیں جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔