محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای ٹرانسفر کے زریعے تبدیل ہونے والوں میں 204 مرد و خواتین پرنسپل میں  183 ایس ایس ٹیز مردانہ اور گریڈ 18 اور 19 کی 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای ٹرانسفر کے زریعے تبدیل ہونے والوں میں 204 مرد و خواتین پرنسپل میں  183 ایس ایس ٹیز مردانہ اور گریڈ 18 اور 19 کی 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والے ایس ایس ٹیز میں علاؤالدین کو جی ایچ ایس ماشوخیل پشاور، محمد حسن شاہ کو جی ایچ ایس اضاخیل پشاور، اختر علی کو جی ایچ ایس سوڑیزئی بالا پشاور، معراج الملک کو جی ایم ایس یوسف خیل پشاور، حیدر امان شاہ کو جی ایچ ایس حاجی محمد نور کلے پشاور تبادلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اشتیاق احمد جی ایچ ایس نکبند پشاور، امین الرحمان جی ایچ ایس ایس گلبیلہ پشاور، زاور حسین کو جی سی ایم ایچ ایس مردان، اسد مدنی کو جی ایچ ایس شاملئی بٹگرام، سید عاطف جمال کو جی ایچ ایس سرخابی مردان، ابرار احمد کو جی ایچ ایس ایس المرکز اسلامی سادات حافظ خیل گوری والا بنوں، الطاف حسین کو جی ایچ ایس کوغزی چترال لوئر، سردار ولی کو جی ایچ ایس بریر چترال، امتیاز الدین کو جی ایچ ایس ریچ چترال اور دیگر کا ٹرانفسر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 اور 19 کی تبدیل ہونے والی خواتین پرنسپلز میں ثمینہ ناز کو جی جی ایچ ایس ایس مندنی چارسدہ، جنت بی بی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا مردان، سیدہ معصومہ زادی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس مٹہ پلانگزئی چارسدہ، سلیمہ کو پرنسپل جی جی سی ایم ایچ ایس ایس کاٹلنگ مردان اور خدو ایاز کو پرنسپل جی جی ایچ ایس شیرگڑھ مردان تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو پرنسپل جی جی جی ایچ ایس ایس خواتین پرنسپل کو جی ایچ ایس جی جی ایچ ایس تبدیل ہونے

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن