خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے بازید خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے بینک میں داخل ہوکر فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ انقلاب کے علاقے بازید خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی بینک کے اندر گھس کر عملے کو یرغمال بنایا اور فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان واردات کے بعد مقتول کاپستول لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نجی بینک کی بازید خیل برانچ کے منیجر ذوالفقار ولد غلام سرور نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز عملے کے ہمراہ بینک میں موجود تھے کہ اس دوران تین مسلح افراد اندر داخل ہوئے اور اسلحے کی نوک پر دونوں سیکیورٹی گارڈز سمیت پورے عملے کو یرغمال بنا لیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ ان کا بینک کی رقم سے کوئی لینا دینا نہیں، اسی دوران انہوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ محمد شیر ولد چراغ شاہ  کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا گارڈ نور حیدر خوف کے باعث حرکت نہ کر سکا۔

ملزمان فرار ہوتے وقت مقتول گارڈ کے پاس موجود سکیورٹی کمپنی کا پستول بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح افراد

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا