Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:38:49 GMT

میٹرو اسٹیشن سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

میٹرو اسٹیشن سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن سے بچی کو گاڑی میں بٹھا کر بھاگنے والے دو ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کی گاڑی سے 10 سال کی بچی بھی بازیاب کروا لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق  ڈولفن پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگائی تھی۔ ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کر کے قاسم مارکیٹ کے قریب گاڑی کے ٹائر برسٹ کئے۔تحویل میں لئے گئے دو افراد میں محمد ارشد اورمحمد احسن شامل ہیں۔ ملزمان کو زیر استعمال گاڑی اور بازیاب بچی سمیت تھانہ سول لائنز منتقل کر دیا گیا۔ بچی کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں کو نہیں جانتی۔ مجھے صدر میٹرو اسٹیشن کے قریب سے گاڑی میں بٹھایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی