بینک ملازم اغوا کا ڈراپ سین، کروڑوں مالیتی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
منڈی بہاؤالدین: (نیوزڈیسک) بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق بینک ملازم طارق 93 ہزار یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کروانے کیلئے بینک سے روانہ ہوا۔
ملازم نے خود کو اغوا کا منصوبہ بنا کر 15 پر فیک کال کی، پولیس کو ملزم کی فیملی کی جانب سے فیک کال کرکے اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔
پھالیہ پولیس نے اغوا کی جھوٹی کال پر جدید طریقہ سے تفتیش کی، پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے صادق آباد سے ملزم کو گرفتار کر کے 3 کروڑوں کی رقم برآمد کرلی، پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔