کوئٹہ، اچکزئی پلازہ میں آتشزدگی، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اچکزئی پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 200 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں ہیں، جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ انکے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری مرکز لیاقت بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 200 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں ہیں، جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے اچکزئی پلازہ میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں، جہاں آج صبح آگ لگ گئی۔ بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں، تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا، جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں، جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تاجر برادری نے اس واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچکزئی پلازہ میں 200 سے زائد دکانیں تھیں۔ پلازہ میں آگ لگنے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں 200 سے زائد دکانیں اچکزئی پلازہ میں کا نقصان
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔