data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا اور ایک حادثہ کس طرح المناک سانحے میں تبدیل ہوگیا، اس حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ متاثرہ دکانداروں کے مطابق عمارت میں مجموعی طور پر 26 داخلی و خارجی دروازے موجود ہیں، تاہم معمول کے مطابق رات 10 بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف دو دروازے کھلے رکھے جاتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت عمارت میں موجود افراد کو 26 میں سے 24 دروازے بند ملے، کسی قسم کا ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی۔ چند ہی لمحوں میں پوری مارکیٹ دھوئیں سے بھر گئی جس کے باعث لوگوں کو راستے نظر آنا بند ہوگئے۔

متاثرین کے مطابق آگ لگنے کے وقت بجلی بند تھی، نہ کچھ دکھائی دے رہا تھا اور نہ ہی یہ سمجھ آ رہا تھا کہ باہر نکلنے کا راستہ کون سا ہے۔ ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، دھوئیں کے باعث محصور افراد کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس وقت دکانوں پر ورکرز اور گاہک بھی موجود تھے۔

دکانداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کے کچھ ہی دیر بعد کئی افراد بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے۔ صورتحال کی سنگینی کے باوجود دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد افراد کو عمارت سے باہر نکالا، تاہم بند دروازوں اور شدید دھوئیں کے باعث بہت سے لوگ اندر ہی پھنسے رہ گئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اب تک 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ واقعے کے بعد تاحال 76 افراد لاپتا ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں

یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں سمیت دیگر اشیا کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعض شرپسند عناصر نے آتش بازی کا رخ آسمان کے بجائے پولیس اہلکاروں کی جانب کر دیا، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

فرانسیسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے تیزاب سے بھری بوتلیں اور دیگر خطرناک مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کو پہلے ہی ممکنہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر پیرس میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ہزاروں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم بعض مقامات پر یہ جشن بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں