پولیس نے احتجاج کرنیوالے ملازمین پر دھاوا بول کر درجنوں ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ بلوچستان گرینڈ الائنس کیجانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر دھاوا بول کر درجنوں ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی اتحادی تنظیم بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں ریڈ زون میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ شب احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے۔ آج ملازمین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کے لئے جمع ہوئے تھے۔ حکومت نے ان سے نمٹنے کے لئے پہلے انٹرنیٹ سروسز بند کئے، اسکے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والے ملازمین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس ملازمین نے سرکاری ملازمین پر تشدد بھی کیا اور درجنوں ملازمین کو گرفتار کرکے ساتھ بھی لے گئے۔ بلوچستان بھر کے ملازمین ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔ ان گرفتاریوں کے بعد گرینڈ الائنس کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس نے احتجاج سرکاری ملازمین درجنوں ملازمین کا اعلان

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن