حکومت نے شہر میں بغیر کسی اطلاع یا وجہ کے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا ہے، تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو ایک بار پھر معطل کر دیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے ریڈ زون میں احتجاج کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا ہے۔ جس کے باعث کوئٹہ اور گرد نواح میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کام نہیں کر رہے ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صارفین کو شدید مشکلات، جبکہ کاروباری افراد اور آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت نے یہ اقدام سرکاری ملازمین کی تنظیم بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے ریڈ زون پر احتجاج کی کال کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ تاکہ حکومت کو احتجاج کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے میں دشواری پیش نہ آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروسز حکومت نے

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟