ڈاکٹر حمیرا طارق آج 3روزہ تنظیمی دورے پر سند ھ پہنچ رہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-08-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق آج 3روزہ تنظیمی دورے پر سندھپہنچ رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ، ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب، نائب ناظمات سندھ عائشہ ظہیر ، آسما ادریس اور نائب معتمدہ ظفرین آصف ہوں گی۔دورے کے دوران سکھر، جیکب آباد اور شکارپور میں ناظمات، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر خواتین کے ساتھ سلسلہ وار پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ڈاکٹر حمیرا طارق دورے کے دوران مقامی ذمے داران سے تنظیمی امور پر بریفنگ بھی لیں گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔