بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن، علیمہ خان کی خواتین اور کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر قرآن خوانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن، علیمہ خان کی خواتین اور کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر قرآن خوانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا آج دن ہے، پولیس نے معمول کی سیکیورٹی کو تبدیل کرلیا، عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کو داہگل ناکے سے بھی ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا۔بانی کی بہنوں اور کارکنوں نے نئی جگہ پر دھرنا دے دیا، علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نجی سوسائٹی کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں جہاں بانی کی بہنوں اور کارکنان نے نجی سوسائٹی کے گیٹ کے قریب دھرنا دے دیا۔
ماربل فیکٹری ناکے کے قریب علیمہ خان اور کارکنان نے قرآن خوانی کی۔ پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی، پولیس نے کارکنان کو آگے جانے سے روکنے کے لیے نجی سوسائٹی کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کر دیا۔نجی ہاوسنگ سوسائٹی ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹی فکیشن پانچ ماہ تک کیوں روکے گئے؟ اپوزیشن لیڈرز کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرکے یہ غیر آئینی کام کررہے تھے، ان سے کوئی پوچھے پاکستان کن اصولوں پر چل رہا ہے؟ آئین کی خلاف ورزی پر ان سے کوئی نہیں پوچھ رہا؟۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملاقات نہیں بانی کی رہائی چاہیے، بانی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا لیڈر ہے، 8 فروری کی کال کا اپوزیشن لیڈر کے نوٹی فکیشن سے کوئی تعلق نہیں، بانی کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کیلئے بیرسٹر علی ظفر سمیت 14 پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا بانی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کیلئے بیرسٹر علی ظفر سمیت 14 پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ... وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کیلئے راناثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی بلوچستان کابینہ کا تاریخ ساز فیصلہ، مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا، نئے رولز کی منظوری جماعت اسلامی کا وزیراعلی سندھ سے استعفے کا مطالبہ، ملین مارچ کا اعلان فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر ہم کس پر اعتبارکریں، خواجہ آصف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ماربل فیکٹری ناکے اور کارکنان علیمہ خان پی ٹی آئی ناکے پر
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔