data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ہزارہ ریجن کے امیر عبدالرزاق عباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہزارہ صوبے سمیت پورے پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر علیحدہ صوبوں کا مطالبہ کرتی ہے ،ہزارہ صوبہ کے قیام کے لیے 8 لوگوں نے اپنے جان کی قربانی دی،سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ،ہم تعصبات سے بالا تر ہو کر علیحدہ صوبہ کا مطالبہ کرتے ہیں،ہزارہ وسائل کے لحاظ سے کراچی کے بعد سب سے زیادہ وسائل رکھنے والا علاقہ ہے، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جہاں شفافیت، میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے ہر شہری کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن،سیکرٹری اطلاعات اظفروقاص عباسی، پریس کلب کے سابق صدر احمد خان ملک، سابق سیکرٹری عامر لطیف، سابق خازن احتشام سعید قریشی، سابق جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، سینئر صحافی احمد حسین ،ابرار بختیار، احتشام مفتی،امجد ارشاد،قاضی یاسر،نعمان اعوان، آصف تنولی سمیت پریس کلب کے ممبران اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے انتظامی ،معاشی اور عوامی مسائل کا واحد حل نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہے تاکہ ہر خطے کے وسائل وہیں کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوسکیں،جب تک وسائل پر مقامی عوام کا حق تسلیم نہیں کیا جاتا،ترقی محض نعروں تک محدود رہے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کلب کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی