حکومت کے پی میں جلسہ کرے مکمل پروٹوکول فراہم کریں گے:اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے حکومت کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا آ کر جلسہ کریں، انہیں مکمل پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں انہوں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے میں ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر ابھی تک صوبے میں دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہو سکی۔
اسد قیصر نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف سے کسی قسم کی دشمنی ہے تو حکومت خیبرپختونخوا کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی پوچھ لے، تمام سیاسی قیادت کو بٹھا کر پوچھ لیں، آپ کا انسانیت کا رویہ کیا یہ ہے کہ ہمیں کہیں کہ سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیتا؟
سابق اسپیکر نے مطالبہ کیا کہ قومی جرگے میں شامل افراد کو بلا کر ان سے حقائق معلوم کیے جائیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
اسد قیصر نے کراچی میں گل پلازا میں لگنے والی آگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے مناظر انتہائی افسوسناک تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔