خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔
او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل ذخائر ملے، ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.
ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔
Tagsپاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔