Jasarat News:
2026-06-02@23:16:42 GMT

ایکس اکائونٹ بندش کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

ایکس اکائونٹ بندش کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکاو ¿نٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام ، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو جواب آچکا ہے، پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش ہے، دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اس کیس سے متعلق مشاورت کے لیے ملاقات نہیں ہوسکی، انہوں نے کیس کیا ہوا ہے لیکن مجھے میرے کلائنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں، یہ کیس فائل ہونے کے بعد میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

 اس پر سرکاری وکیل نے مو ¿قف اپنایا کہ ’ملاقاتوں والے کیسز سننے والا لارجر بینچ ہے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں جب تک ملاقات نہیں ہوگی یہ کیس کیسے آگے بڑھے گا؟۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ ’آپ نے جو بھی کہنا ہے وہ تحریری طور پر دے دیں‘، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ’ملاقات کرنے کا آپ کا آرڈر 4 نومبر کا ہے، 2 ماہ سے عمل نہیں ہو رہا، کیا میں وہاں جیل میں آج ملاقات کے لیے جاوئوں؟۔

 جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ ’اس حوالے سے مناسب آرڈر جاری کردیں گے، اگر ملاقات کی اجازت دیں گے تو یہ کیس آگے چلے گا، آپ کی ملاقات ہوگئی تو 24 فروری کو حتمی دلائل ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ سے عمران خان کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

 سابق وزیراعظم سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل سے جواب مانگتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس تحریری جواب جمع کرا دے‘، بعد ازاں عدالت نے 24 فروری تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ اسلام آباد پی ٹی اے کا جواب

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے