اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے اسی نوعیت کی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ درخواست کو یکجا کردیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار انعام الرحمن کمبوہ اپنے وکیل اشفاق احمدکھرل کے کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا صدارتی آرڈیننس چیلنچ کیاہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہوناچاہیے، شیڈول کا اعلان کیا گیا کاغذات بھی جمع ہوئے، تمام ریکوائرمنٹ پوری ہونے کے باوجود الیکشن ملتوی کردیے گئے.

درخواستگزار وکیل نے کہا کہ اسلام آبادمیں چوتھی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کیاگیایے، عدالت صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار دیکر سلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے  سماعت27 جنوری تک ملتوی کردی.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن