Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:43:41 GMT

 محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

 محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کیلئے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ نقوی نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا اور حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی مفتی منیب الرحمن اور دیگر علمائے کرام اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی مسائل کے حل کیلئے قابلِ عمل سفارت پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن سب کیلئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سب سے پہلے ہے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ علمائے کرام کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی مفتی منیب

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال