Jasarat News:
2026-06-02@23:31:27 GMT

ٹریفک جام پر وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گل پلازہ اور اس کے اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام اور شہریوں کو درپیش شدید مشکلات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو فی الفور صورتحال بہتر بنانے اور متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیرِ داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک سے ٹریفک جام کی وجوہات اور اب تک کیے گئے اقدامات پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے پر مجبور نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ان کی ہدایات میں درج ذیل نکات شامل ہیں۔وزیرِ داخلہ نے حکم دیا کہ متبادل راستوں کا فوری تعین کیا جائے اور میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی باقاعدہ تشہیر کی جائے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے